اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 363 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 363

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 363 جلسہ سالانہ قادیان 2005 مستورات سے خطاب لوگ ہیں وہ اس شرک میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پھر بعض عورتیں ہیں جو گھروں میں جاتی ہیں اور اپنی باتوں سے، اپنی نیکی کے نام نہاد قصوں سے گھر والوں کو خاص طور پر عورتوں کو اپنے فریب میں پھنسا لیتی ہیں۔ہماری عورتیں عموماً اپنے بچوں کے معاملوں میں بڑی وہی ہوتی ہیں جو اس قسم کی باتونی عورتوں کی باتوں میں آکر ان کی خوب خدمت خاطر بھی کرتی ہیں ، ان سے متاثر بھی ہو رہی ہوتی ہیں، ان سے تعویذ گنڈے بھی لے لیتی ہیں۔تعویذ گنڈے کرنے والیوں کے فریب سے بچیں یہ سب لغویات ہیں بلکہ شرک ہے۔یہ تعویذ گنڈے کرنے والی جو عورتیں ہیں اگر آپ ان کے ساتھ رہ کر جائزہ لیں تو شائد وہ کبھی نماز بھی نہ پڑھتی ہوں۔تو جوشخص مسلمان کہلانے کے بعد نماز بھی نہیں پڑھتا ، آپ اس سے کیا امید رکھتی ہیں کہ کس طرح اس کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہوسکتا ہے۔آنحضرت نے تو نماز کی اتنی تاکید فرمائی ، آپ نے تو اپنی ساری زندگی نماز کی پابندی فرمائی لیکن آج کل کے یہ پیر فقیر اور اس قسم کی جو عورتیں ہیں وہ اپنے آپ کو کہتی ہیں کہ نہیں جی ہم نے تو خدا کو پالیا ہے اس لئے ہمیں عبادتوں کی ضرورت نہیں۔یہ سب ڈھکوسلے ، دھو کے اور فریب ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ باتوں میں ایسے الجھاتی ہیں کہ اکثر عورتوں کی مت بالکل ماری جاتی ہے۔یہاں آ کے عقل ختم ہو جاتی ہے۔عموماً احمدی عورت ان فضولیات سے آزاد ہے۔بعض جگہ سے یہ شکایات آتی ہیں کہ احمدی عورتیں بھی بعض دفعہ ان تعویذ گنڈے کرنے والی عورتوں کے دام میں پھنس جاتی ہیں۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اپنی والدہ کے بارہ میں لکھا ہے کہ ان کے بیٹے پیدا ہوتے تھے اور فوت ہو جاتے تھے۔ایک دن ایک بیٹے کو جو چھوٹا سا بچہ تھا نہلارہی تھیں۔یہ بچہ صحتمند بھی تھا اور یہ ایک بچہ تھا جو اس عمر تک پہنچا تھا۔انہوں نے نہلاتے ہوئے دیکھا کہ اسی طرح کی ایک عورت جو تعویز گنڈے کیا کرتی تھی اور لوگوں کو اپنی بددعاؤں سے ڈرایا دھمکایا کرتی تھی وہ سامنے کھڑی ہے۔اس عورت نے حضرت چوہدری ظفر اللہ صاحب کی والدہ کو کہا کہ اگر اس بچے کی زندگی چاہتی ہو تو جو کچھ میرا مطالبہ ہے مجھے دو۔انہوں نے کہا کہ چاہے یہ بچہ زندہ رہے یا مر جائے مگر میں اس قسم کا شرک نہیں کروں گی۔جو کچھ بھی مانگنا ہے میں تو خدا سے مانگتی ہوں۔اگر تم نے اور طرح مانگنا