اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 357
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 357 فرمودہ 9 دسمبر 2005 (اقتباس) جماعتی نظام بھی اور ذیلی تنظیمیں بھی دعوت الی اللہ کے پروگرام بنائیں خطبہ جمعہ فرمودہ 09 دسمبر 2005ء بمقام ماریشس (اقتباس) ماریشس کے ابتدائی احمدیوں کے اخلاص و وفا کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: دعوت الی اللہ کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ آپس کے اختلافات دور ہوں۔ایک دوسرے کے حق ادا کرنے کی فکر ہو۔یہی چیز آپ میں مضبوطی پیدا کرے گی۔اور آپ کو تبلیغ کے میدان میں بھی آگے لے جانے والی ہو گی۔دیکھیں آپ کے بڑوں نے کس فکر کے ساتھ اس چیز کو اپنایا تھا۔یہاں کی تاریخ پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ گویا وہ ایک جان تھے اور اس کا اثر تھا کہ ان چند لوگوں نے آج سے 70 سال بلکہ اس سے بھی پہلے چھ سات سو افراد کی جماعت بنالی۔اب ان میں سے ایک ایک کے آگے کئی کئی بچے ہیں۔ان میں تو نسل بڑھ رہی ہے لیکن تبلیغ کے میدان میں پیچھے ہیں۔اس کی ایک وجہ دنیا داری کی طرف زیادہ توجہ بھی ہو سکتی ہے۔آپس کی ان لوگوں کی طرح پیارو محبت میں کمی کی