اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 321
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 321 جلسہ سالانہ سویڈن 2005 مستورات سے خطاب احمدیت کے بارے میں بات سننے سے ہی انکار کر دیا۔ایسی عورتیں یا لڑکیاں جماعت کی بدنامی کا باعث علیحدہ بنیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ ہمارے مرید ہمیں بدنام نہ کریں۔یہ الفاظ میرے ہیں، کچھ اس قسم کے ملتے جلتے الفاظ ہی ہیں۔تو دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب ہو کر پھر ایسی باتیں جو اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں ان سے بچنا چاہئے۔شرعی پردہ پردہ ایک بنیادی اسلامی حکم ہے اور قرآن کریم میں بڑا کھول کر اس کے بارے میں بیان ہوا ہے۔لوگ جو قرآن کریم غور سے نہیں پڑھتے سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں اتنی سختی نہیں کی۔یہ تو ایسا واضح حکم ہے جو بڑا کھول کر بیان کیا گیا ہے۔اور پہلے بھی میں دو تین دفعہ کہہ چکا ہوں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شائد میں ہی اس کو ختی سے زیادہ بیان کر رہا ہوں۔حالانکہ میں وہ بیان کر رہا ہوں جو قرآن کریم کے مطابق ہے۔میں وہ بات آپ کو کہہ رہا ہوں جو قرآن کریم کہتا ہے۔قرآن کریم پردے کے بارہ میں کیا کہتا ہے۔یہ لمبی آیت ہے اس میں حکم ہے وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جيوبهن (النور:32) کہ اپنی زینت ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کہ جو اس میں سے از خود ظاہر ہو۔اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈال لیا کریں۔اور پھر لمبی فہرست ہے کہ باپوں کے سامنے، خاوندوں کے سامنے ، بیٹوں کے سامنے جو زینت ظاہر ہوتی ہے، وہ ان کے علاوہ باقی جگہ آپ نے ظاہر نہیں کرنی۔نقاب یا سکارف اب اس میں لکھا ہے کہ اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈال لو۔تو بعض کہتے ہیں کہ گریبانوں پر