اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 313 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 313

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 313 خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 2005 (اقتباس) اپنے بزرگان کی اعلیٰ نیکیوں کے نمونے اپنی زندگیوں میں قائم رکھیں خطبہ جمعہ فرمودہ 02 /ستمبر 2005ء بمقام بیت الرشید ، ہمبرگ جرمنی (اقتباس) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ کی برکات کے ضمن میں فرمایا: ان کارکنوں کے علاوہ اور ان کا رکنات کے علاوہ جو جلسہ گاہ کی تیاری ، کھانے پکانے ،صفائی اور جلسہ کے بعد اس کو سمیٹنے وغیرہ کے کام میں شامل ہوتے ہیں۔جلسہ سننے والوں پر بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش برستی ہے۔ہم دیکھتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا صرف یہاں نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں ایم ٹی اے کے ذریعے یہ نظارے دیکھے گئے وہاں جس نے بھی جلسے کا ماحول بنایا ، چاہے وہ گھروں میں ہو یا مساجد میں ہو ، سب یہی لکھتے ہیں کہ ہم جلسے کی برکات کو اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھ رہے تھے۔پس یہ فضل کام کرنے والوں پر بھی ہیں اور شامل ہونے والوں پر بھی ہیں چاہے وہ براہ راست شامل ہونے والے ہوں یا ایم ٹی اے کے ذریعہ سے شامل ہونے والے ہوں۔اور یہ صرف ان تین دنوں کے لئے نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق