اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 301
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 301 جلسہ سالانہ جرمنی 2005 ء کے موقع پر مستورات سے خطاب (فرمودہ 27 راگست 2005 ء بمقام مئی مارکیٹ ،منہائیم جرمنی ) اگر عورت کی اصلاح ہو جائے تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے کسی چیز کو حقیر نہ سمجھو ه عورت کی فطرت میں ہے کہ وہ عموماً اپنی بڑائی بیان کرنے کی کوشش کرتی ہے بغیر علم کے کسی کے بارہ میں تبصرہ کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں دوسروں کے نام بگاڑنے کی ممانعت اپنے اخلاق اعلیٰ کرو کہ اسی میں بڑائی ہے خدا کی رضا حاصل کرنے والا معاشرہ قائم کرنا آج ہر عورت اور مرد کو تقوی کی راہوں پر قدم مارنے کی کوشش کرنی چاہئے ہر احمدی عورت کو جھوٹ کے خلاف بھی جہاد کرنا چاہئے خیانت کی بیماری نے معاشرہ میں فساد پیدا کیا ہوا ہے