اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 24 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 24

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 24 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب بوجھ لا دلیا۔مقروض ہو گئے کہ بچوں کے جذبات ہیں ان کا خیال رکھنا ہے۔بچوں کی تو بچپن سے جس رنگ میں تربیت کریں گے ان کو ویسی ہی عادت پڑ جائے گی۔اسی طرح پیار سے نصیحت کرنے کے بارہ میں حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں ایک نصیحت کی تھی۔فرماتے ہیں کہ بچپن میں میں ایک طوطا شکار کر کے لایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے دیکھ کر فرمایا مجمود اس کا گوشت حرام تو نہیں مگر اللہ تعالیٰ نے ہر جانور کھانے کے لئے ہی پیدا نہیں کیا۔بعض خوبصورت جانور دیکھنے کے لئے ہیں کہ انہیں دیکھ کر آنکھیں راحت پائیں۔بعض جانوروں کو عمدہ آواز دی ہے کہ ان کی آواز سن کر کان لذت حاصل کریں۔حضرت اماں جان کا انداز تربیت تاریخ احمدیت جلد چہارم ، جدید ایڈیشن ،صفحہ 15) حضرت اُم المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ اپنے بچوں کی کس طرح تربیت کیا کرتی تھیں۔اس بارہ میں ان کی بیٹی سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا بیان ہے کہ اصولی تربیت میں میں نے اس عمر تک بہت مطالعہ عام و خاص لوگوں کا کر کے بھی حضرت والدہ صاحبہ سے بہتر کسی کو نہیں پایا۔آپ نے دنیوی تعلیم نہیں پائی بحجر معمولی اردو خواندگی کے۔مگر آپ کے جو اصول اخلاق و تربیت ہیں ان کو دیکھ کر میں نے یہی سمجھا ہے کہ خاص خدا کا فضل اور خدا کے مسیح کی تربیت کے سوا اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سب کہاں سے سیکھا۔فرماتی ہیں کہ بچے پر ہمیشہ اعتبار اور بہت پختہ اعتبار ظاہر کر کے اس کو والدین کے اعتبار کی شرم اور لاج ڈال دینا یہ آپ کا بہت بڑا اصول تربیت ہے۔پھر جھوٹ سے نفرت اور غیرت وغناء آپ کا اول سبق ہوتا تھا۔ہم لوگوں سے بھی آپ ہمیشہ یہی فرماتی رہیں کہ بچے کو عادت ڈالو کہ وہ کہنا مان لے۔پھر بے شک بچوں کی شرارت بھی آئے تو کوئی ڈر نہیں۔جس وقت بھی روکا جائے گا باز آ جائے گا اور اصلاح ہو جائے گی۔فرماتیں کہ اگر ایک بار تم نے کہنا ماننے کی پختہ عادت ڈال دی تو پھر ہمیشہ اصلاح کی امید ہے۔یہی آپ نے ہم لوگوں کو سکھا رکھا تھا اور کبھی ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ہم والدین کی عدم موجودگی میں بھی ان کے منشاء کے خلاف کر سکتے