اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 245
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 245 جلسہ سالانہ تنزانیہ 2005 مستورات سے خطاب بے فائدہ ہے۔تو جب آپ قرآن پڑھیں گی اور بچوں کو بھی خاص توجہ سے قرآن کریم پڑھوائیں گی تو انشاء اللہ اس کی برکت سے آپ اپنی زندگیوں میں بھی، اپنے بچوں کی زندگیوں میں بھی انقلاب لانے والی ہونگی اور اگر آپ کے خاوند نیکیوں سے دور ہٹے ہوئے ہیں تو ان کی اصلاح کا باعث بھی بن جائیں گی۔مجھے امید ہے کہ اگر آپ اس بات کا عہد کر لیں تو ضرور معاشرے میں یہ انقلاب پیدا کر کے دکھا سکتی ہیں۔افریقہ میں عموماً عورتیں بہت زیادہ محنت کرنے والی اور قربانی کرنے والی ہیں۔پس آپ لوگ اپنی اس خصوصیت کو اپنی اصلاح، اپنی نسلوں کی اصلاح ، اپنے ماحول اور معاشرے کی اصلاح کے لئے استعمال کریں۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ نیکیوں کو رائج کرنے اور پھیلانے کے لئے اگر آپ ایک جہاد کی صورت میں کوشش کریں گی ، جس کے لئے لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کو بھی بہت فعال ہونا چاہئے تو آپ انشاء اللہ اس ملک کو موجودہ حالت سے بہت ترقی کی طرف لے جاسکتی ہیں۔اللہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور آپ کی آئندہ نسلیں تنزانیہ کو ایک ایسا ترقی یافتہ اور اخلاق میں بڑھا ہوا ملک دیکھیں جو ایک خوبصورت معاشرہ کی مثال ہو اور ایک ترقی یافتہ قوم کا نمونہ ہو۔اللہ آپ کو اس کی تو فیق دے۔آمین۔