اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 244 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 244

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 244 جلسہ سالانہ تنزانیہ 2005 مستورات سے خطاب ایڈز کی وہا سے بچنے کی تلقین آجکل دنیا میں ایڈز کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور بدقسمتی سے افریقن ممالک بھی اس کی لپیٹ میں بہت زیادہ ہیں۔اور جیسا کہ قرآن کریم نے زنا سے بچنے کی تلقین کی ہے۔اس گند سے بیچ کر اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔احمدی عورت ایک جہاد کرے کہ اس نے اس بیماری کے خلاف بھی جہاد کرنا ہے۔غیروں کو بھی بتانا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں سے دور جاؤ گی تو اس کی گرفت میں آؤ گی اور پھر جتنی زندگی بھی بقایا ہے۔بڑی اذیت ناک زندگی ہوگی۔اور اس بیماری اور اس سے موتوں کی پیش گوئی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پندرہ سو سال پہلے کر دی تھی۔چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس قوم میں زنا پھیلا ان میں اموات کی کثرت ہوگی۔گو اس بیماری میں مرد بھی اسی طرح ذمہ دار ہیں جس طرح عورتیں۔لیکن عورت کو اپنی عزت کی حفاظت اور نیکیاں پھیلانے کے لئے زیادہ کوشش کرنی چاہئے۔اگر آپ آج اپنے ملک میں اس بیماری سے بچنے کے لئے جہاد شروع کریں گی تو یا درکھیں آئندہ نسلیں آپ کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گی۔اور اگر آج آپ نے اس طرف توجہ نہ دی تو آئندہ آنے والی نسلیں آپ کو الزام دیں گی کہ اللہ اور رسول کا حکم سنے کے بعد بھی کیوں اس طرف توجہ نہ دی۔گواس وقت چند فیصد لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن وبا ئیں جب پھیلتی ہیں تو پتہ بھی نہیں چلتا۔اللہ آپ کو اس طرف توجہ کی توفیق دے۔بچوں کی تربیت میں دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے پھر بچوں کی تربیت میں علاوہ دنیاوی تعلیم کے دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔آپ اگر ان پڑھ بھی ہیں تو تب بھی بچپن سے اپنے بچوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کر دیں کہ تم نے تعلیم حاصل کرنی ہے۔اور کم از کم سکول کی آخری کلاس تک ضرور پڑھنا ہے۔اور پھر اگر نہ پڑھنا ہو تو ہنر سیکھیں۔جس سے ملک و قوم پر بوجھ کے بجائے اس کی خدمت کر سکیں۔پھر سب سے اہم دینی تعلیم ہے۔آپ خود بھی یہ حاصل کریں قرآن کریم پڑھنا سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی ضرور پڑھائیں۔اگر احمدی ہونے کے بعد کسی احمدی کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا تو اس کا احمدی ہونا