اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 232 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 232

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 232 خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 2005(اقتباس) عیادت مریض بھی خدا تعالیٰ کا قرب پانے کا ایک ذریعہ ہے خطبہ جمعہ فرموده 15 /اپریل 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن ،لندن (اقتباس) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اپنی امت کو بھی آپ نے اس خلق کو اپنانے اور مریضوں کی عیادت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا اے ابن آدم! میں بیمار ہوا تھا تو نے میری عیادت نہیں کی۔اس پر وہ جواب دے گا تو رب العالمین ہے تو کیسے بیمار ہو سکتا ہے اور میں تیری عیادت کس طرح کرتا۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تجھے معلوم نہیں ہوا تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہے اور تو اس کی عیادت کے لئے نہیں گیا تھا۔کیا تجھے یہ سمجھ نہ آئی کہ اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے اس کے پاس پاتا اور اس کی عیادت میری عیادت ہوتی۔(مسلم) كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض)