اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 218
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 218 جلسہ سالانہ گھانا 2004 مستورات سے خطاب احمدی خواتین کے معاشرہ میں اہم کردار کی فضیلت و عظمت جلسہ سالا نہ گھانا 2004 کے موقعہ پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے عام خطاب میں لجنہ اماءاللہ کو بھی ہدایات سے نوازا۔احمدی خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: کوبھی یہاں عورتوں کی موجودگی کی وجہ سے میں چند اصولی با تیں بینہ کوبھی کہنا چاہتا ہوں کیونکہ عموماً جلسوں پر خلیفہ اسیح کا لجنہ سے بھی خطاب ہوتا ہے لیکن یہاں چونکہ علیحد ہ خطاب نہیں ہورہا اس لئے میں اس تقریر کے ساتھ ہی لجنہ سے بھی مخاطب ہوتا ہوں۔خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے۔ایک عورت کا بنیادی کردار اس کے گھر سے شروع ہوتا ہے جہاں وہ ایک بیوی اور ایک ماں کی حیثیت سے عمل کر رہی ہوتی ہے یا مستقبل کی ماں کی حیثیت سے اگر ابھی شادی نہیں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہماری توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے کہ ہمیشہ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو۔اگر عورتیں اس بات کو سمجھ لیں اور خدا کا خوف کرنے لگیں اور تقویٰ کی راہوں پر چلیں تو وہ اس قابل ہو جائیں گی کہ ایک انقلاب معاشرے میں پیدا کر دیں۔ایک عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اور جب خاوند گھر پر نہ ہو تو وہ اس بات کی ذمہ دار ہے کہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت پر زیادہ توجہ دے۔