اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 15 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 15

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 15 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب نے حضرت خلیفتہ المسیح الا ول رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے خیالات میں دہریت کا اثر پیدا ہوتا جا رہا ہے تو حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس سے کہو کہ وہ اپنے کالج میں جس جگہ بیٹھتا ہے، جس سیٹ پر، وہ جگہ بدل لے۔تو جگہ بدلنے سے خیالات میں بھی تبدیلی آگئی۔بعد میں پتہ چلا کہ جس لڑکے کے ساتھ اس کی سیٹ تھی کالج میں ، وہ دہر یہ خیالات کا لڑکا تھا۔اور بغیر بات چیت کے بھی اس کے دہر یہ خیالات کا اثر اس مسلمان لڑکے پر ہو رہا تھا۔تو ماحول جو اثر ظاہر ڈال رہا ہوتا ہے وہ خاموشی سے ذہن پر بھی اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے۔ایک حدیث ہے، حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے دوست کے زیر اثر ہوتا ہے۔پس تم میں سے ہر ایک خیال رکھے کہ کسے دوست بنا رہا ہے۔(جامع ترمذی ابواب الزهد باب ما جاء في أخذ المال بحقه) بچوں سے بے جالاڈ پیار سے احتراز کریں:۔پھر ایک ضروری بات یہ ہے جو بچوں کی تربیت میں مد نظر رہنی چاہئے ، خاص طور پر لڑکوں کی تربیت میں۔اکثر والدین لڑکوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔بعض تو لباس اور کھانے پینے وغیرہ میں بھی لڑکوں کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں اور لڑکے لڑکی کے درمیان امتیازی سلوک ہو رہا ہوتا ہے۔لڑکا اگر اپنی بہن پر ہاتھ اٹھاتا ہے اس صورت میں یا تو اس کو کچھ نہیں کہا جاتا، کوئی بات نہیں لڑلیا، پرواہ نہ کی۔اگر بہن نے لڑکے کو مارا تو اس کو سزامل جاتی ہے۔یا پھر ایسے والدین اگر بچے کو روکتے بھی ہیں تو اس طریق پر روکتے ہیں کہ کہنا، نہ کہنا یا روکنا نہ روکنا برابر ہوتا ہے۔پھر ایسے لڑکے لاڈ پیار میں بگڑتے چلے جاتے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسے لڑکے پھر نکھٹو، نکمے بن کر بیٹھے رہتے ہیں یا باہر پھر آئے۔پانی کا گلاس بھی اگر پینا ہے تو دوفٹ چل کر پی نہیں سکتے۔بہن سے کہیں گے ، ماں سے کہیں گے کہ پانی پلا دو۔اور ماں باپ آرام سے بیٹھے دیکھ رہے ہوتے ہیں، کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا۔اور یہ کوئی چھوٹی برائی نہیں ہے، بڑے ہو کر اس کے بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں۔ایسا بچہ ماں باپ کے لئے دردسر