اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 188
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 188 سالانہ اجتماع لجنہ برطانیہ 2004 سے خطاب اپنی نسلوں کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ ان کا اپنے پیدا کرنے والے خدا سے ایک زندہ اور سچا تعلق پیدا ہو جائے ا تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج اس دنیا میں جہاں ہر طرف دنیا داری اور اس کی چکا چوند ہے اور کیا مرد اور کیا عورت اور کیا بچہ اور کیا بوڑھا سب اس مادی دنیا کو حاصل کرنے کے لئے اس کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔اور عورت چونکہ اپنی فطرت کے باعث دنیا داری کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے اس لیے عام طور پر ہر معاشرے کے بہت سے جھگڑے اس کے اس دنیا داری کی طرف حد سے زیادہ بڑھنے سے پیدا ہوتے ہیں۔گھریلو جھگڑے یا فساد ہوں یا معاشرے کے جھگڑے ، عورت کا ہاتھ اس میں ضرور نظر آئے گا۔بیٹے کی دولت پر، اس کے پیسے پر قبضہ کرنے کے لئے ساس بھی خود بہو پر ظلم کرتی ہے اور بیٹے سے بھی کرواتی ہے۔خاوند کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لئے بعض دفعہ بیوی ( جو بہو ہے ) خود بھی ساس پر ظلم کرتی ہے اور اپنے خاوند سے بھی کرواتی ہے۔نندیں ہیں وہ اپنے دائرے میں ظلم کرتی بھی ہیں، ظلم کرواتی بھی ہیں۔اور آج کل کے آزاد معاشرے میں ایک عورت دوسری عورت کے خاوند کو دوستی اور آزادی کا نام دے کر چھینے کی کوشش بھی کرتی ہے۔اور اس کی بہت ساری مثالیں آپ کو مل جاتی