اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 117

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 117 جلسہ سالانہ کینیڈ 2004 مستورات سے خطاب سے کیا ہے، نئی نسل کی تربیت کے لئے اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی ، اپنے اندر روحانی انقلاب پیدا کرنے ہوں گے، اپنا ایک مح نظر بنانا ہو گا ، ایک مقصد بنانا ہوگا اور ایک سچے احمدی مسلمان کا مقصد یہی ہے کہ نیکیوں میں آگے بڑھو۔ان نیکیوں میں آگے بڑھنے کیلئے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہو گا، اس کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا۔ایک مومن عورت کی جو خصوصیات اللہ تعالیٰ نے بتائی ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرنی ہوں گی۔اس دنیا کی چکا چوند اور معاشرے کی برائیوں سے اپنے آپ کو بچانا ہو گا۔اور نہ صرف اپنے آپ کو بچانا ہے بلکہ جماعت احمدیہ کی امانتیں یعنی وہ بچے اور وہ نسلیں جو آپ کی گودوں میں پل رہے ہیں ، جن کو اللہ تعالیٰ نے آپ کے سپرد کیا ہے ان کو بھی بچانا ہوگا۔ان کی تربیت کی طرف بھی اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ توجہ دینی ہوگی۔ایک مومن عورت اور ایک کامل مسلمان عورت کی خصوصیات اللہ تعالیٰ نے ایک مومن عورت کی ، ایک کامل مسلمان عورت کی ، کیا خصوصیات بتائی ہیں جس نے اعلیٰ معیار قائم کرنے ہیں اور نہ صرف اپنے اندر قائم کرنے ہیں بلکہ اپنی نسلوں میں بھی یہ رائج کرنے ہیں۔اور جب یہ معیار قائم ہو جائیں گے تو پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خوش ہو کہ میں نے اس کے بدلے میں تمہارے لئے بخشش کا سامان تیار کیا ہے اور بہت بڑے انعام تمہارے لئے تیار کئے گئے ہیں جو تمہیں اگلے جہان میں ملیں گے اور ان اعلیٰ معیاروں کی وجہ سے تم زندگی میں بھی اپنے میں اور اپنی نسلوں میں ان کو دیکھو گے۔اس لئے صرف دنیا کی عارضی رونقوں اور خوشیوں کے پیچھے ہی نہ پڑ جاؤ بلکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کا جو مقصد بیان فرمایا ہے وہ بھی پیش نظر رکھو یہ خصوصیات کیا ہیں۔میں مختصراً ان کا ذکر کرتا ہوں۔آغاز میں جو میں نے آیت پڑھی ہے اس میں فرمایا کہ کامل فرمانبرداری اختیار کرو۔کیونکہ اسلام نام ہے فرمانبرداری کا۔جب تم نے بیعت کر لی تو جو احکامات ہیں ان کی پوری پابندی کرو۔نظام جو تمہارے لئے لائحہ عمل بنائے اس پر مکمل طور پر کار بند ہو۔اس پر مکمل طور پر چلو۔نظام جماعت کے لئے تمہارے دل میں کبھی کسی قسم کا شک و شبہ یا کسی بھی قسم کا کوئی بال نہ آئے۔نظام خلافت تمہارے