اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 116 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 116

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 116 جلسہ سالانہ کینیڈ 2004 مستورات سے خطاب والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔اللہ نے ان سب کے لئے مغفرت اور اجر عظیم تیار کئے ہیں۔احمدی عورت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا احسان احمدی عورت پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اُس نے اُسے اس زمانے کے امام کو ماننے کی توفیق دی۔آپ جو اس وقت یہاں میرے سامنے بیٹھی ہیں آپ میں سے بہت بڑی اکثریت ہے جنہوں نے احمدی ماں باپ کے گھر میں جنم لیا، احمدی ماں باپ کے گھر میں پیدا ہوئیں۔اس پر بھی آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے آپ کو احمدی گھرانے میں پیدا فرمایا اور ایک بہت بڑے ابتلاء سے بچالیا۔کیا پتہ آپ میں سے کتنی اگر احمدی گھر میں پیدا نہ ہوئی ہوتیں تو ان برکات سے فائدہ بھی اٹھا سکتیں یا نہیں جو اس زمانے کے امام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے ساتھ وابستہ ہیں۔پس اگر انسان غور کرے تو اس کا رواں رواں اللہ تعالیٰ کے اس فضل پر شکر کرنے لگ جاتا ہے۔یہاں کئی عورتیں ایسی بھی بیٹھی ہیں جنہوں نے خود بیعت کی ، اس زمانے کے امام کو پہچانا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کرنے والی اور آپ کے ارشاد پر عمل کرنے والی بہنیں اور اپنے ماحول سے، اپنے خاندان سے، اپنے گھر والوں سے ٹکر لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے زمانے کے امام کو قبول کیا۔یقیناً یہ ان کے لئے بہت ہمت اور قربانی کا کام ہے۔کئی عورتیں مجھے مل چکی ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے خود احمدیت قبول کی اور پھر اپنے خاندان کی طرف سے کیا کیا تکلیفیں ان کو ملیں اور برداشت کرنی پڑیں۔آپ سب چاہے وہ پیدائشی احمدی ہیں یا خود بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئی ہیں جب تک آپ جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہیں، جب تک حضرت اقدس مسیح موعود کی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں، اللہ کرے کہ یہ وابستگی ہمیشہ قائم رہے اور کبھی ابتلا نہ آئے ،اس وابستگی کی وجہ سے بہر حال آپ پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔آپ کی گودوں سے احمدیت کی نسل نے نکل کر دنیا میں پھیلنا ہے اور پھیل رہی ہے۔اس لئے آپ لوگوں کو اُس عہد کی وجہ سے جو آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس زمانہ کے امام