اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 632 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 632

۶۳۲ خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات آتے ہیں۔میں خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت اور ہم جو کچھ ہیں اسی حال میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہوگی کہ ہم صراط مستقیم پر چلیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کامل اور سچی اتباع کریں قرآن شریف کی پاک تعلیم کو اپنا دستور عمل بنائیں اور اُن باتوں کو ہم اپنے عمل اور حال سے ثابت کریں۔نہ صرف قال سے اگر ہم اس طریق کو اختیار کریں گے تو یقیناً یاد رکھو کہ ساری دنیا بھی مل کر ہم کو ہلاک کرنا چاہے تو ہم ہلاک نہیں ہو سکتے اس لئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہوگا۔“ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی طرف بہت توجہ دلائی ہے اور قرآن ہی کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت ہی حیرت انگیز شعری کلام فرمایا ہے اور سارے عالم اسلام میں قرآن کی محبت میں اس قسم کا شعری کلام آپ کو نہیں نظر آئے گا۔اس کے بعد میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ پاکستان سے بہت سی ایسی خواتین یہاں آئی ہوئی ہیں جو صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن شریف پڑھ بھی سکتی ہیں اور سکھا بھی سکتی ہیں اور کئی ان میں سے ایسی بھی ہوں گی جن کو تر جمہ بھی آتا ہوگا اپنی نئی نسل پر رحم کریں اور ان کو جہاں تک ممکن ہو قر آن کریم کو صحت سے پڑھنا سکھائیں۔اس سلسلہ میں جو ہمارا آڈیو ویڈیو نظام ہے اس نے بہت سی ویڈیوز بھی جاری کی ہوئی ہیں۔آڈیو، وڈیو دونوں وہ لیں اور وہ خود بھی دیکھیں اپنے بھی تلفظ درست کریں اور پھر آگے اپنی بچیوں کے ، چھوٹی خواتین کے چھوٹی عمر کی خواتین کو مثلاً نوعمر لجنہ ہے ان سب کو قرآن پاک کی تعلیم دیں جو آپ قرآن کریم کی تعلیم میں وقت خرچ کریں گی وہ آپ کے لئے نہ صرف یہ کہ آخرت کی جزا کا موجب بنے گا بلکہ آپ جو بیکار بیٹھی رہتی ہیں اپنے گھروں میں۔بعض دفعہ کھانا پکا نا اس کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں رہتا اس کی جگہ آپ ایک بہت ہی اہم خدمت دین میں مصروف ہوں گی اور ان باتوں میں بعض دفعہ اپنے خاوندوں سے بھی بازی لے جائیں گی۔وہ بے چارے تو دنیا میں کمائی کمانے کے لئے اپنی زندگی صرف کر رہے ہیں آپ کی خاطر اور اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کی خاطر ان کو کہاں وقت ملتا ہے کہ وہ گھر آ کے تلاوت وغیرہ کیا کریں اور قرآن کی تعلیم دیں۔تو اس پہلو سے ان کی بیویاں اپنے خاوندوں سے بھی بازی لے جائیں گی اور جن کے خاوند نہ ہوں بڑی بوڑھی عورتیں ہیں ان کے لئے بھی وقت گزارنے کا ایک بہت ہی عمدہ ذریعہ ہاتھ آجائے گا۔میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ لجنہ اماءاللہ