اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 538
حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۳۸ خطاب ۶ ار اگست ۱۹۹۷ء خدیجہ سے کہا تو نے مجھے دے دیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ نے فرمایا! اب سب سارے کا سارا مال غریبوں میں تقسیم کرتا ہوں اس میں سے ایک کوڑی بھی آپ نے اپنے لئے نہیں رکھی۔ایسے مرد ہوں تو ان کی بیویاں خدیجہ بنتی ہیں اگر مرد کھٹو ہوں تو ان کی بیویاں خدیجائیں نہیں کہلاسکتیں۔خواہ وہ قربانی بھی کر رہی ہیں تو آپ کو اللہ تعالیٰ نیک مرد عطا کرے احمدی مردوں میں غیرتیں ہوں ان کو ان کے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نمونہ ہو پھر وہ دعائیں کر سکتے ہیں کہ اب اُن کی بیویاں خدیجائیں بنیں مگر خود وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کوسوں دور بیٹھے ہوں، ہر صورت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مخالفت کر رہے ہوں اور بیویوں کو خدیجہ کے نمونے دکھا ئیں اور بتائیں کہ ہم تم سے یہ توقع رکھتے ہیں تو بالکل جھوٹ ہے۔ان کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ اپنی بیویوں کی پاکیزگی کی توقع رکھیں جبکہ خود نا پاک زندگی بسر کر رہے ہوں۔اب میں حضرت عائشہ کی بات کرتا ہوں حضرت عائشہ کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے چھوٹی سی بچی تھیں اور دوسروں سے ایک قسم کا رشک دل میں پیدا ہوتا تھا یہ ایک طبعی بات ہے۔حضرت خدیجہ کے متعلق جانتیں تھیں کہ کتنی بڑی عمر کی تھیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی میں آپ کا وصال ہوا ہے تو ان کی باتیں کرنا عجیب لگ رہا ہے جبکہ خدا نے بہت چھوٹی عمر کی خوبصورت بیویاں بعد میں آپ کو عطا کر دیں۔تو آپ نے اس وجہ سے تعجب کا اظہار کیا تھا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے دل میں حضرت خدیجہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور نیک بیویوں کی عزت نہیں تھی۔عورتوں کی جو رقابت ہے وہ تو عورتوں کے ساتھ وابستہ ہے لیکن اس کے ہوتے ہوئے بھی نیکی کی عزت اور احترام حضرت عائشہ صدیقہ کے دل میں بہت گہرا پایا جاتا تھا۔چنانچہ آپ کی شادی بھی اللہ تعالیٰ نے آسمان پر پہلے لکھ دی تھی اور وہی شادی جو ہونے والی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام نے اس طرح بیان کی کہ ایک ریشمی رومال آپ کی خدمت میں پیش کیا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے وہ رو مال کھول کر دیکھا تو اس پر حضرت عائشہ صدیقہ کی تصویر تھی اور ابھی آپ کا کوئی شادی کا ارادہ نہیں تھا۔آپ نے وہ تصویر دیکھی اور کہا اگر اللہ کی یہی مرضی ہے تو وہی اس مرضی کو پورا کرے گا۔بات یہ ہے کہ تصویر کا مضمون بھی اس سے حل ہو جاتا ہے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہر تصویر شرک کی طرف لے جاتی ہے یہ غلط ہے۔یہ سب مولویوں کے قصے ہیں وہ تصویر جو حقیقی ہے اور شرک کی طرف