اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 107 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 107

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء اچھا مبلغ بننے کے لئے اچھی تربیت ضروری ہے جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۳ را پریل ۱۹۸۸ء بمقام ناصر باغ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا: آج صبح ملاقاتوں کے پروگرام میں کچھ ایسے ملاقاتی بھی آئے جو تبلیغی گفتگو کرنا چاہتے تھے۔مختلف مسلمان ممالک سے اُن کا تعلق تھا، بعض عرب تھے، بعض ترک تھے ، بعض افغان اور چونکہ وہ بہت صاف دل لے کر بات کرنے کے لئے آئے تھے اور اچھے ذہین ، تعلیم یافتہ نو جوان تھے اس لئے اُن کو اتنا وقت دینا پڑا کہ آپ کا وقت تھوڑا رہ گیا اور اس کے بعد جو جرمن مردوں ، خواتین اور فیملیز سے ملاقات تھی اُس میں بھی بہت ہی مختصر وقت دے کر بمشکل ایک دوسرے سے تعارف ہوسکا ورنہ میری خواہش تھی کہ جو جرمن نو مسلم احمدی ہیں خصوصیت سے اُن کے ساتھ کچھ عرصہ بیٹھ کرکھل کے بات کروں مگر بہر حال یہ مجبوری ہے اس لئے آج بجائے اس کے کہ میں آپ سے کچھ لمبا خطاب کروں مختصر چند منٹ ہی کی بات ہوگی۔باقی انشاء اللہ آج آخری اختتامی پروگرام میں جب میں خطاب کروں گا تو مرد اور خواتین دونوں ہی مخاطب ہوں گے۔اس وقت میں سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہاں جرمنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مضبوط خواتین کی جماعت قائم ہو چکی ہے اور وہ شامیانے جو پچھلے سال مردوں کے لئے بمشکل کافی ہوئے تھے امسال خواتین کے لئے بمشکل کافی ہیں بلکہ بہت سی خواتین ان خیموں سے باہر بیٹھی ہوئی ہیں۔دوسری بات شکر کے لائق یہ ہے کہ گزشتہ سال جب میں چند منٹ کے لئے آیا تھا تو اس قدر ہنگامہ برپا ہوا کہ کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا ہورہا ہے۔چند خواتین بچوں کو لے کر آگے دوڑ پڑیں اور باقی بیچاری بالکل ہی محروم رہ گئیں۔اس سال آپ نہایت صبر اور اطمینان اور نظم وضبط کے ساتھ بیٹھی