اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 561
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۶۱ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء ڈنڈے اپنے مردوں پر بر سے وہ مجبور ہو گئے واپس دوڑنے پر اور وہ جہاد کا میدان جو بظاہر ہارا ہوا تھا وہ جیت گئے۔تو آج بھی ان باتوں کو دہرانے کی ضرورت پڑتی ہے مجھے یاد کرانا پڑتا ہے آپ کی تاریخ بہت عظیم ہے۔آنحضرت صلی اللہ والہ وسلم کے زمانے میں خواتین نے بہت اونچے مقامات حاصل کئے ان سب کو آپ بھی حاصل کریں اور اپنے مردوں کو ایک طرف چھوڑ دیں اور خود تبلیغ میں آگے جائیں اور مردوں کو دکھا دیں کہ اس طرح تبلیغ ہوتی ہے اگر عورتیں یہ کام سنبھال لیں تو مجھے یقین ہے کہ مردوں کو بھی شرم آئے گی۔یہ ترکیب ایک فرضی ترکیب نہیں ہے میں اسے استعمال کر چکا ہوں میں نے اس سے پہلے بعض ملکوں میں یہی ترکیب استعمال کی ان کی کایا پلٹ گئی۔بعض ملک ایسے تھے جن میں پہلے چند ہزار سے زیادہ بیعتیں نہیں ہوا کرتی تھیں سال میں ( آواز آرہی ہے کہیں سے ڈسٹرب کر رہی ہیں دروازہ بند کر دیں) واقعہ بعض ایسے ممالک تھے جن میں سال میں ہزاروں تو نہیں ہزاروں کیا چند سو بیعتوں سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں اور لمبے عرصے تک ان کو میں یاد کراتا رہا کہ خدا کا خوف کرو اٹھو ہمت کرو مانتے ہی نہیں تھے۔پھر میں نے ان کی عورتوں سے کہا اٹھو اور ڈنڈے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لو اور تبلیغ شروع کرو۔انہوں نے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ مرد جاگ گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں چند سو سے زیادہ بیعتیں نہیں ہوتی تھیں سال میں وہاں کئی لاکھ بیعتیں ہونے لگیں۔علاقوں کے علاقے جو احمدیت کے نام سے خالی پڑے تھے وہ احمدیت کے ذکر سے بھر گئے ہیں اور ہر طرف ایک شور برپا ہے احمدیت کے پھیلاؤ کا تو یہ ہو سکتا ہے یہ وہم دل سے نکال دیں کہ نہیں ہوسکتا۔جب آپ کو یہ یقین ہو کہ یہ کام ہوہی نہیں سکتا ہم نے پھیلنا ہی نہیں تحکیم بہت بڑا ملک ہے۔بیجیم کے لوگ بہت دور جاچکے ہیں اخلاق سے اگر یہ یقین کر کے آپ کام کریں گی تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اگر یہ یقین ہو کہ اللہ کی مدد ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں تو آپ کی کوششوں کو ضرور اچھے پھل لگیں گے۔آپ کا یہ وہم بھی دل سے نکل جانا چاہئے کہ آپ اللہ کی زیادہ پیاری بندیاں ہیں بیلجیم کی عور تیں اللہ تعالیٰ کی پسند نہیں خدا کے سب بندے خدا کے نزدیک برابر ہیں اور اس وجہ سے سب کی بھلائی چاہتا ہے اور تحکیم کی عورتوں میں بھی ضرور ایسی نیک بندیاں ہیں جن کو اگر خدا کا پیغام صحیح طریقے سے ملے تو بڑی تیزی سے وہ خدا کی طرف جائیں گی۔یہ میرا تجر بہ یورپ کی نئی احمدی خواتین کے متعلق ہے۔غلطی سے سمجھا جاتا تھا کہ یورپ تو آزاد ہے، اپنی اقدار، اپنے اخلاق ، اپنے کردار کے لحاظ سے بہت سی بداخلاقیوں میں مبتلا ہے اس لئے ان کی عورتیں اسلامی شعار کے مطابق اپنی پاکیزگی کی