اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 325
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات ۳۲۵ خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء بڑا آدمی اس وقت تو سلطنت برطانیہ کا بادشاہ ہے اس کی موت کی خبر ہے تو آپ نے اسی رنگ میں ذکر کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا آدمی فوت ہو گیا ہے۔میں نے دیکھا ہے اور سلطنت انگریز کا بادشاہ مراد ہو سکتی ہے۔آپ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا یہ مطلب نہیں ہے اور بات ختم ہو گئی۔یہ سلسلہ اگلی خلافت میں بھی اسی طرح جاری رہا۔حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کے دور میں بھی ، خلیفہ اسیح الثانی کے دور میں بھی، خلیفہ ثالث کے دور میں بھی اور اب بھی میں روز مرہ اس کا مشاہدہ کرتا ہوں۔کہ مردوں ہی کو نہیں عورتوں کو بھی اللہ تعالیٰ سچی رویاء سے مشرف فرماتا ہے اور حیرت انگیز صفائی کے ساتھ وہ خوشخبریاں یا انذار کی خبریں پوری ہوتی ہیں۔عالم بی بی صاحبہ ایک بہت ہی نیک، دعا گو خاتون تھیں ان والد کا نام حسن محمد تھا۔حضرت عالم بی بی صاحب لکھتی ہیں کہ مجھے کبھی بھی خلافت مسیح موعود کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوا۔کہتی ہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک خواب کے ذریعے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حضور کے خلیفہ حضرت حاجی مولوی نورالدین صاحب ہوں گے۔کہتی ہیں میں نے حضور کی وفات سے چند یوم قبل دیکھا کہ آسمان ستاروں سے بھر پور ہے۔اچانک اس میں ایک کھڑ کی کھلی کیا دیکھتی ہوں کہ فرشتے نور کی مشکیں بھر بھر کر حضرت مولوی صاحب کے گھر انڈیل رہے ہیں۔عجیب نورانی کیفیت تھی کہ آنکھ کھل گئی۔چند دن بعد یعنی چھبیس مئی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہوا۔حضرت قاضی محمد اکمل صاحب کی اہلیہ بھی بہت دعا گو بزرگ خاتون تھیں۔انہوں نے دیکھا، حضرت خلیفہ مسیح الاول کے وصال سے کچھ دن پہلے ، کہ حضرت مولوی صاحب فوت ہو گئے ہیں اور پھر مرز امحمود احمد ایک گھوڑے پر نمودار ہوئے اور آواز آئی یہ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں اس لئے خلافت ثانیہ کی بیعت میں مجھے ادنی سا بھی تردد نہ ہوا اور پوری شرح صدر کے ساتھ میں نے حضرت مرز امحمود احمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔اہلیہ صاحبہ قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی جن کے خاندان کا ایک بڑا حصہ اب انگلستان میں آباد ہے وہ لکھتی ہیں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اور اس کی قسم کھا کر لکھوارہی ہوں کہ حضرت خلیفہ مسیح الاول جب گھوڑے پر سے گرے اور حضور کو بہت چوٹیں آئیں تھیں جن کی وجہ سے سخت تکلیف تھی اور زندگی کی بظاہر کوئی امید نہ تھی میں نے رویا میں دیکھا کہ سخت گھبراہٹ کا عالم ہے اور بے چین ہوں اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ظاہر ہوتے ہیں اور آپ فرماتے ہیں، میں عرض کرتا ہوں