اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 608 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 608

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۶۰۸ خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء کے نتیجے میں عورتوں میں دلیری بھی پیدا ہو جاتی ہے بعض دفعہ وہ کہتی ہیں ہاں ہم جانتی ہیں پکی بات ہے مگر جب وہ شخص جس کے متعلق بات کر رہے ہوں وہ موجود ہو تو ایک دم ان کی زبان بند ہو جاتی ہے۔اگر سچی بات ہے تو اب کیوں بولنے کی توفیق نہیں مل رہی اس لئے یہ نفس کا دھوکہ ہے۔بات اگر کچی ہو اور غیر حاضری میں کی جائے تو اسی کا نام غیبت ہے۔فرمایا اگر وہ بات اس میں نہیں ہے جو بیان کی جارہی ہے وہ بچی نہیں ہے تو اس کو بہتان کہتے ہیں۔اس کا نام غیبت نہیں ہے۔تو سچی بات جو آپ کے ذہن میں کچی ہو اس کے علم کو اپنے تک محدود رکھنے کی بجائے دوسروں میں پھیلا نا یہ غیبت ہے اور جو جھوٹ بولا جا رہا ہے وہ تو سراسر بہتان ہے اس کے دو گناہ ہوں گے غیبت کا بھی اور کسی پر جھوٹ گھڑنے کا گناہ بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محاورے دیکھیں کیسے کیسے پھیر پھیر کر لفظوں کو بیان کرتے ہیں اور مختلف تمثیلات میں بات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ول تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی کنجی اس کے پاس ہوتی ہے کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 11 جدید ایڈیشن) دل تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی کنجی اس کے پاس ہوتی ہے سو عورت اپنی صندوقچی کی کٹھی اپنے پاس رکھتی ہے سنبھال کے۔اللہ تعالی اپنی صندوقچی یعنی دل کی کنفی اپنے پاس ہی رکھتا ہے دوسرے کو اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی کا دل کھولتے پھریں فرمایا: کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے تو خواہ مخواہ اپنے آپ کو گناہ میں ڈالنا کیا فائدہ۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑا گناہ گار ہوگا خدا تعالیٰ اس کو کہے گا کہ میرے قریب ہو جا۔(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 11 جدید ایڈیشن) اب دیکھیں اس ضمن میں یہ بات بہت ہی عظیم الشان اور بہت ہی پیاری ہے اور خدا کرے کہ سب گناہگاروں سے ہم میں سے ، ہم سب گناہگاروں سے ایسا ہی سلوک فرمائے اللہ تعالیٰ فضل کا کہ جب گناہوں کو دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ ایسے پہاڑ ہیں کہ انسان کی بخشش کا کوئی انتظام نہیں ہوسکتا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل وجود کو بھی اگر فضل ہی بچائے گا تو ہم گناہگاروں کا کیا حال ہوگا۔بعض دفعہ انسان دیکھتا ہے اپنے گناہوں کو تو جتنی نظر گہری جاتی ہے اتنا ہی مایوس ہوتا چلا جاتا ہے۔مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیثیں ہیں جو مایوسی سے انسان کو بچا لیتی ہیں۔