اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 562 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 562

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۶۲ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء حفاظت کرنا نہیں سیکھ سکتیں۔یہ بالکل غلط خیال ہے اب تک کا میرا تجربہ ہے کہ جنہوں نے واقعتا سمجھ کر اسلام کے پیغام کو قبول کیا ہے وہ اپنی حفاظت کرتی ہیں وہ اپنی پاکیزگی کو بچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور بہت سی ایسی عورتوں سے بہتر نمونہ دکھاتی ہیں جو پیدا احمدیت میں ہوئیں اس لئے غلط نہی میں مبتلا نہ رہیں کہ گویا آپ ہی ہیں جو پردہ کر سکتی ہیں آپ ہی ہیں جو اپنی حفاظت کر سکتی ہیں۔بات اس کے برعکس بھی ہے جو پاکستان سے ہندوستان سے بنگلہ دیش سے آنے والیاں ہیں ان کے لئے یہ خطرہ ہے وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی حفاظت ہو رہی ہے مگر رفتہ رفتہ وہ اس معاشرے سے متاثر ہورہی ہیں۔ان کو اچھا لگتا ہے پردے اتار کر باہر نکلنا بعض ایسے خاندان ہیں جو احمدیت سے دور ہی نکل گئے کیونکہ ان کو شرم آتی تھی پردے سے وہ نہیں کہ کوئی پتا نہیں آپ کے اندر کیا چیز چھپی ہوئی ہے جو کچھ بھی چھپا ہوا ہے جب یہ باہر نکلے گا تو پھر اس کی شکل دیکھیں گے۔ابھی تک تو آپ نے اس کو دبا کر رکھا ہوا ہے لیکن وہ عورتیں جو مغرب سے تعلق رکھتی ہیں ان کے اندر کچھ بھی چھپا ہوا نہیں جو کچھ مغربی تہذیب نے ان کو لا ابالی پن عطا کیا تھا ، بے پرواہی دی تھی اس کے باوجود جب وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنی حفاظت کرتی ہیں اور اچھی اسلامی قدروں پہ قائم ہو جاتی ہیں تو وہ بالکل سچی ہیں اور یہ ایک گہرا انقلاب ہے جو بر پا ہو رہا ہے تو یہ عورتیں نمونہ ہیں اس بات کا کہ باقی مغرب کی عورتیں بھی یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔وہ مجالس میں خواہ بڑے بڑے سوال کریں عورتوں مردوں کی برابری ، پردے کے خلاف جتنی مرضی باتیں کریں۔اگر ان کو صحیح طور پر اللہ پر ایمان ہو جائے تو ان کا دل اس بات کا قائل ہو جائے گا کہ ان کا پاکیزہ ہونا ضروری ہے جب تک وہ پاک نہ ہو اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش نہیں کر سکتیں ، ان کا دل ہی اٹھ جاتا ہے اس معاشرے سے۔پس اس پہلو سے آپ لوگوں کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں میں سچی صحیح تبلیغ پیار اور محبت سے کریں اور ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت داخل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ مل گیا تو پھر ان کو آپ کی کوئی احتیاج نہیں رہے گی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ آپ ہی کا ہاتھ پکڑی رکھیں ان کو اللہ مل جائے اور یقین ہو جائے کہ ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے تو پھر آپ کو ان کی انگلیاں پکڑنی پڑیں گی۔وہ آپ سے آگے اور تیز رفتاری سے آگے بھاگیں گی پس یہ باتیں جو تبلیغ کے سلسلے میں میں کہہ رہا ہوں ان پر بھی عمل درآمد کرنے کے لئے ایک انتظام کی ضرورت ہے۔وہ انتظام لجنہ کا کام ہے ایسی کمیٹیاں بنائیں جو ان کو باتوں جو سمجھے سنے تبلیغ کے تعلق میں جو آڈیو، وڈیو کا میں نے کہا ہے اس پر غور کریں اور