اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 555 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 555

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۵۵ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء سورۃ فاتحہ کے مضامین سمجھنے اور تبلیغ کے متعلق نصائح جلسہ سالانہ مستورات پیجیئم سے خطاب فرمودہ ۲ رمئی ۱۹۹۸ء) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: لجنہ کے آج کے خطاب کے لئے میں انہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو دہراؤں گا جواکثر لجنہ کے خطابات میں میں پہلے کہہ چکا ہوں لیکن بدقسمتی سے ان پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی نگران دکھائی نہیں دیتا۔لجنہ تقریروں کی تو عادی ہے مگر تقریروں پر عمل کرنے کی عادی نہیں۔یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔بعض باتیں میں نے ہالینڈ میں بھی کہیں تھیں اگر آپ لوگ ان سب لجنات کو ہالینڈ والی کیسٹ سنانے کا انتظام کر لیں تو بہت اہم پیغامات مل جائیں گے۔اسی طرح انگلینڈ میں انگلستان میں بھی لجنہ اماءاللہ کو میں نے بعض چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی درخواست کی تھی لمبے عرصے سے میں کہہ رہا تھا مگر کوئی ایسا انتظام نہیں تھا کہ ان باتوں کو جاری کر کے دیکھ لے کہ واقعہ ان پر عمل ہو گیا ہے۔اس لئے میں نے ان سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ آپ لوگ ایک معمولی سی بات سمجھ کر اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ اس پر عمل کئے بغیر آپ کی اگلی نسلوں کی بنیاد درست نہیں ہو سکتی۔مثلاً یہاں جتنی بچیاں بیٹھی ہوئی ہیں ان کو سورۃ فاتحہ صحیح تلفظ کے ساتھ اور ترجمہ کے ساتھ یاد ہے کہ نہیں ہاتھ کھڑا کرنے کو تو بہت سی کر دیں گی لیکن جب سنا جائے گا تو وہاں بھول جائیں گی حالانکہ سورۃ فاتحہ وہ سورۃ ہے جس کو ہر نماز کی پہلی دورکعتوں میں تو لازماً پڑھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ وتر میں تین رکعتوں میں بھی پڑھا جاتا ہے۔معاف کرنا ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھا جاتا ہے اس کے بعد جو تلاوت ہے وہ پہلی دورکعتوں