اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 515 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 515

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۱۵ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء کے طور پر جاتی ہیں اور فخر سے سر اونچا کرتی ہیں۔کچھ استثناء بھی ہوں گے۔ابھی کچھ ایسی جگہیں بھی ہوں گی جن میں احمدی بچیاں ابھی شامل نہیں ہیں لیکن جو شامل ہو چکی ہیں ان کی تعدا داتنی بھاری ہے کہ احمدیت کی تاریخ میں مجھے اس طرح احمدی بچیوں کا حصہ لینا مجھے یاد نہیں۔اس کا شاید سوواں حصہ بھی کبھی اس طرح بیدار نہ ہوا ہو۔مختصر ذکر کے تعلق میں اب میں Norway کی بات کرتا ہوں۔Norway کی احمدی بچیاں بھی ، خدا تعالیٰ کے فضل سے، کسی سے پیچھے نہیں۔تراجم اور اشاعت کے کاموں میں بہت سے ملکوں کو یہ پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔قرآن کریم کا ترجمہ ان احمدی بچیوں نے خود کیا اور ایسا عمدہ کیا کہ جو چوٹی کی Firms ہیں جو International معیار کی ہیں، جن کو ہم ترجمہ Check کرانے کے لئے بھیجتے ہیں ان کے سامنے جب ان کا ترجمہ بھیجا گیا تو ایک بھی غلطی نہیں نکال سکیں۔انہوں نے کہا، ایسی عمدہ زبان، ایسا ترجمہ ہم نے پہلے نہیں دیکھا تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مختلف ترجمے کے کاموں کے علاوہ وہ Research ٹیمیں وہاں کام کر رہی ہیں، زبانیں سکھانے کا کام ہے، غیروں سے رابطے کا کام ہے، اشاعت قرآن کا کام ہے غرضیکہ طرح طرح کے مختلف کاموں میں، یہاں تک کہ Homeopathic میں بھی ، خدا کے فضل سے، یہ پوری طرح مصروف ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ Norway کی بچیاں الگ ایک نمونہ بن چکی ہیں۔ان کا نمونہ ہونا اس بات سے بھی ثابت ہے کہ ان کو دیکھ کر Norwegian بچیاں خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی طرف مائل ہورہی ہیں اور اسلام کو قبول کر کے وہ لباس اختیار کر رہی ہیں جو ان کے ملک سے بالکل اجنبی لباس ہے۔وہاں وہ لباس پہن کر پھر نا بھی لوگوں کی انگلیاں اٹھانے والی بات ہے مگر بڑے فخر کے ساتھ اور بڑے یقین کے ساتھ وہ اسلامی طرز کا لباس پہنتی ہیں اور اسی میں اپنی شان سمجھتی ہیں۔ان میں سے ایک بچی عائشہ، مجھے ملنے آئیں تھیں، یہاں بیٹھی ہوئی ہیں۔عائشہ بیگم؟ Show your face to them۔Tell them, I am a Muslim Ahmadi girl from Norway۔Right? Alhamdulillah, and you are proud of it? you are happy? لڑکی اثبات میں جواب دیتی ہے تو اس پر حضور نے فرمایا: Maashaallah, Maashaallah۔Please, sit down۔