اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 480 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 480

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۸۰ خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء گرمی تھی اس زمانے میں یا گرمی کی شدت دن کے وقت ہو جاتی ہے عرب میں ویسے ہی مگر وہ زمانہ بھی گرمی کا تھا اور زخمی کی پیاس بہت بھڑک اُٹھتی ہے۔ایک پانی پلانے والا آیا۔ایک زخمی کی طرف گیا اس نے کہا یہ پانی پیو۔اپنے ساتھی بھائی پر نظر پڑی وہ بھی زخمی تھا تڑپ رہا تھا اور پیاس کی شدت سے وہ بے قرار تھا اس نے اس پر نظر کی اور کہا پہلے اس کو پلاؤ وہ اس کی طرف گیا۔اس نے ایک اور کی طرف اشارہ کر دیا پہلے اس کو پلاؤ۔جب اس تک پہنچا تو وہ مر چکا تھا۔اب یہ عجیب روایت ہے کہ جب وہ واپس لوٹتا ہے تو اُن میں سے ہر ایک مر چکا تھا اور ایک ایک بوند کو ترستا ہوا مر چکا تھا۔لیکن اللہ کی محبت کے نتیجے میں اس نے بنی نوع انسان سے محبت کر کے دکھائی تو جب میں نے آپ سے کہا کہ یہ خدا سے محبت کریں گے تو آپ کے دل بنی نوع انسان سے محبت کو نقصان نہیں پہنچے گا، یہ وہم ہے یہ محض ایک جھوٹا خیال ہے۔آپ کو اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں، اپنی بیویوں ، اپنے خاوندوں ، اپنے عزیزوں ، اپنے پیاروں سے محبت کا سلیقہ خدا کی محبت سکھائے گی۔پہلے سے بڑھ بڑھ کر اس کی چاہتیں آپ کے دل میں پیدا ہوں گی۔پس اللہ تو آپ کو عظمتوں کی طرف بلا رہا ہے ، رفعتوں کی طرف بلا رہا ہے اور اسی میں آپ کی اور آپ کے بچوں کی بقاء کا راز ہے اگر آپ نے اس کو نہ سمجھا اور خدا کی محبت کو اوڑھنا اور بچھونا نہ بنایا اگر اس کے حصار میں آپ نہ آگئیں تو دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوں آپ اور آپ کی نسلیں شیطان کے حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکتیں۔ایک ہی وہ راہ ہے اور وہ خدا کی محبت کی راہ ہے ایک ہی خلا ہے جو خدا کی محبت کا خلا ہے۔آپ کو ہر غم اور ہر فکر اور پھر غیر اللہ کے گزند سے اس کے نقصان سے بچا سکتا ہے۔اس کی پناہ میں آجائیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ ایک ہی راہ میں نے سوچی اور پائی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے سوا تربیت کا اور اگلی نسلوں کی خصوصیت سے تربیت کا حق ہم ادا نہیں کر سکتے۔آیئے ہم دعا کر لیں۔