اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 459
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۵۹ خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء محبت الہی کے ذریعہ تربیت کرنا ( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۷ / جولائی ۱۹۹۶ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَقُوْمُ وَ مِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ ® اور اس کے بعد حضور نے فرمایا: (الطور: ۴۹-۵۰) گزشتہ دنوں جب کینیڈا اور امریکہ کے دورے کی توفیق ملی تو دونوں جگہ خواتین کے خطاب کے لئے میں نے ایک ہی مضمون چنا یعنی اللہ کی محبت کے ذریعہ اپنی تربیت اور یہ مضمون خصوصیت سے خواتین کے اجلاس میں چنے کی وجہ یہ تھی کہ امریکہ اور کینیڈا کے معاشرے میں مجھے اپنی احمدی بچیوں کے متعلق بہت فکر لاحق ہوئی۔اگر چہ جماعتی اجلاسوں کے موقع پر جب احمدی خواتین آتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی حیاء ضرور دکھاتی ہیں کہ وہاں پہنچ کر اپنے آپ کو برابر مناسب طریق سے ڈھانپ لیں اور اگر اس سے پہلے بے احتیاطیاں کرتی بھی ہوں تو کم سے کم دینی اجتماع میں وہ بے احتیاطیاں اچھل کر نظروں کو تکلیف نہ دیں۔ایک یہ بھی زوایہ ہے اُن کے وقتی پر دے کو دیکھنے کا ، جس زوایے کو میں نے دیکھا۔ایک وہ زوایہ تھا جس کے متعلق مجھے کثرت سے خط ملتے رہے کہ دیکھو یہ منافقات ہیں یہ دھوکا دیتی ہیں۔آپ کے سامنے آجاتی ہیں تو کچھ اور بن جاتی ہیں ، پیچھے ان کو گھروں میں دیکھیں ان کو ، ان کے خاندانوں کے روابط دیکھیں ، وہاں مجلس کے اندر کیسی کیسی بے احتیاطیاں کرتی ہیں ، کھلے عام مردوں اور عورتوں کی اختلاط کی مجلسیں چلتی ہیں تو وہاں ان کا دین اور ہے ، آپ