اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 435 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 435

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۳۵ خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء پر دہ اور اس کی روح ( جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرمودہ ۸/ستمبر ۱۹۹۵ء) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد نے فرمایا: گزشتہ دو سال سے یا تین سال سے جرمنی کا جلسہ بھی ایک United Kingdom کے سالانہ جلسے کا تتمہ بنتا جارہا ہے یعنی وہ تقریری مواد جو جلسہ سالانہ UK کے لئے تیار کیا جاتا ہے اگر پورا بیان نہ ہو سکے جیسا کہ اکثر بیان نہیں ہو سکتا تو اس کا کچھ حصہ جو بچتا ہے وہ جرمنی کے جلسے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے تو گویا یہ دونوں مل کر اجتماعی طور پر عالمی سالانہ جلسہ بن جاتے ہیں چنانچہ اس سال کے لئے بھی میں نے وہی خطاب چنا ہے جو UK کے جلسہ سالانہ پر کیا تھا یعنی پردہ سے متعلق بعض وضاحتیں۔جو حصہ قرآن کریم کی آیات سے تعلق رکھتا تھا یعنی براہ راست ان کی تفسیر سے وہ تو میں بیان کر چکا ہوں لیکن کچھ احادیث بھی چن کر اس مضمون پر روشنی ڈالنے کے لئے رکھی تھیں، کچھ اقتباسات تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان کے ذکر سے پہلے ہی وقت ختم ہو چکا تھا۔بس اب میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں پردے کی روح کو بیان کرتا ہوں۔تا کہ آپ لوگ اچھی طرح سمجھ جائیں کہ پردہ کیا چیز ہے ، کون سی حفاظت مقصود ہے، اس کا مقصد کیا ہے اور امید رکھتا ہوں کہ اس کو سمجھنے کے بعد انشاء اللہ آپ سب میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہوگی۔مسلم کتاب اللباس باب النساء سے یہ روایت لی گئی ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کے دو گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں دیکھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دوزخیوں کے یعنی جہنمیوں کے دو