اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 366 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 366

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات خطاب ۳۰ ر جولائی ۱۹۹۴ء احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں اور اپنے عزیزوں کی شہادتوں پر بے مثال صبر خطاب جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ فرموده ۳۰ / جولائی ۱۹۹۴ء) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات قرآنی کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ في (القره: ۱۵۴ ۲ ۱۵۲) اور فرمایا: یدا نہی آیات میں سے کچھ آیات ہیں جن کی آپ کے سامنے اس سے پہلے تلاوت کی گئی۔چونکہ میرے مضمون کا عنوان یہی آیات ہیں اس لئے ان میں سے وہ درمیانی حصہ جو بطور خاص اس مضمون سے تعلق رکھتا ہے میں نے بھی آپ کے سامنے دوبارہ پڑھا ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ ، یا درکھو اللہ صابرین کا ساتھ نہیں چھوڑا کرتا ، ان کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ شخص جوخد ا کی راہ میں قتل کیا جائے اسے مردہ نہ کہو یا ان لوگوں کو مردہ نہ کہو جو خدا کی راہ میں قتل کئے جائیں بَلْ أَحْيَاء “ وہ تو زندہ ہیں۔لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔اور یقیناً ہم تم لوگوں کو آزمائیں گے کچھ