اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 353 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 353

حضرت خلیفہ اس الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۵۳ خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء حالت میں چھوڑ کر مسجد میں عشاء کی نماز کے لئے گیا یعنی یہ وہی وقت ہے جب کہ ان کا سسر گالیاں دے کر جامعہ عثمانیہ ( پڑھا گیا) میں نماز پڑھنے گیا ہوا تھا تو واپس آیا تو والدہ کا بُرا حال تھا رو رو کر ہلکان ہوئی جاتی تھیں کہ ہائے میری بیٹی کو کیا ہو گیا ہے تم فوراً جاؤ اور صبح جا کر اس کا پتہ کرو۔کہتے ہیں جب یہ اس نے واقعہ سنایا تو میری ساس کی تو کایا پلٹ گئی اس نے کہا کہ یہ تو میں گواہ ہوں کہ بالکل اسی وقت جس وقت ان کی والدہ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی تھی۔اس بے چاری کا یہاں رو رو کر برا حال ہو رہا تھا اور میرے سامنے اس نے یہ کہا کہ ”اے اللہ میری ماں کو خبر دے دے کہ اس کی بیٹی کا بُرا حال ہے تو یہ ایک نظام مواصلات قائم ہے اور زندہ نظام ہے ہم نے بارہا اس کو دیکھا ہے۔ایک درد ناک چیخ آسمان پر اٹھتی ہے اور آسمان سے وہ خبر بن کر اس شخص کے دل پر اترتی ہے جس کے لئے وہ چیخ بھیجی گئی تھی پس یہ وہ زندہ خدا ہے جو احمدیت کا خدا ہے۔اس کے ہوتے ہوئے کوئی ابتلاء انسان کے قدموں کو لڑکھڑا نہیں سکتا اور یہی وہ سچا ثبوت ہے احمدیت کی زندگی کا جس کی بناء پر ہم خدا کے فضل سے ہر ابتلاء میں احمدیت پر پوری طرح قائم ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے نشانات کو ہم میں اور بھی بڑھاتا رہے ان ملکوں میں بھی جہاں کثرت سے احمدیوں نے پناہ لی ہے بکثرت ایسے با خدا وجودوں کی ضرورت ہے جن کو دیکھ کر یہ نئے آنے والے اپنے ایمان کو تقویت دیں یا ان کا ایمان اس سے تقویت پائے کیونکہ دلائل کی دنیا محدود نیا ہے۔دلائل کا ایمان کمزور ایمان ہوا کرتا ہے۔اصل ایمان وہ ہے جو تعلق باللہ کی زندہ شہادت کے نتیجے میں تقویت پاتا ہے۔اصل ایمان وہ ہے جس کو قبولیت دعا کے پھل لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔پس میری دعا ہے کہ آپ میں سے بھی اللہ تعالیٰ نیک پارسا ایسی خواتین پیدا فرمائے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق رکھنے والی ہوں۔ان کی دعائیں قبول ہوں ان پر خدا کی رحمتیں اس طرح جلوہ گر ہوں کہ ماحول کو بھی دکھائی دینے لگیں اور خدا کرے کہ آپ کی پاک صحبت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے نئی آنے والی مغربی خواتین بھی اسی طرح الہی رنگوں میں رنگین ہو جائیں اور اسی طرح اللہ ان پر بھی جلوہ گر ہو۔آپ کی وساطت کی ضرورت نہ رہے براہ راست ان کا ہاتھ اللہ کے ہاتھ میں آجائے۔یہی وہ زندگی کی نشانی ہے جس کے ساتھ خدا تعالیٰ ایک زندہ مذہب کی صداقت کی تصدیق فرماتا ہے خدا کرے کہ یہ نشانیاں ہم میں ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہیں۔زینب صاحبہ زوجہ عبدالرحمن صاحب فیصل آباد اپنی بیعت کا واقعہ مھتی ہیں۔میں نے بیعت خواب کی بنا پر کی۔اور خواب یہ تھی کہ ہمارے گھر کے صحن میں ایک کشتی اتری ہے جس میں ایک بزرگ