اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 154
حضرت خلیفہ انسخ الرابع" کے مستورات سے خطاب ۱۵۴ خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء کرنے ہیں، جو میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس کی طرف توجہ کریں گی اور آخری بات میں کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا نیک اثر تو آپ سبھی ڈالیں گی اگر آپ میں یہ خوبیاں پیدا ہوں گی ورنہ آپ ان کے بداثرات ضرور قبول کریں گی۔آپ کی بچیاں جو اندرونی اور روحانی سنگھار سے غافل ہوں گی وہ بیرونی سنگھار کی طرف متوجہ ہوں گی کیونکہ سنگھا رعورت کی فطرت میں داخل ہے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ عورت سنگھار کے بغیر رہ سکے یاوہ اندرونی طور پر حسن پیدا کرتی ہے اور اس میں عظمت اور وقار پیدا ہوتا ہے اور اس کو ایک کامل اعتماد پیدا ہو جاتا ہے کہ میں اخلاقی لحاظ سے حسین ہوں اور ظاہری طور پر میری شکل وصورت کی کوئی حقیقت نہیں۔ایسی عورتیں میں نے دیکھی ہیں بچپن سے میں ان لوگوں سے متاثر ہوا ہوں جن کو کوئی لباس کی پرواہ نہیں ہوا کرتی تھی لیکن ان کی عظمت کردار ان کو حسین بنائے پھرتی تھی ، جہاں جاتی تھیں مقبول ہوتی تھیں ان کی بڑی عزت کی جاتی تھی بڑا احترام ہوتا تھا۔وہ عورتیں یاوہ بچیاں جو اس تزئین سے غافل ہیں وہ پھر لازماً دوسری تزئین کی طرف توجہ کرتی ہیں وہ معاشرے میں نکلتی ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف کھینچنا چاہتی ہیں۔غیر مردوں کی نگاہوں کو دعوتیں دیتی ہیں۔مجور رفتہ رفتہ وہ سوسائٹی جو پہلے ہی اس قسم کی باتوں کی منتظر بیٹھی ہے ان کو گھیر لیتی ہے اور ان کو ختم کر دیتی ہے، ان کی اخلاقی حالتیں تباہ ہو جاتی ہیں، ان کی روحانی حالتیں تباہ ہو جاتی ہیں ، آنکھوں کے سامنے آپ کی بچیاں آپ کے ہاتھوں سے نکل رہی ہوتی ہیں اور یہاں کے کہ قوانین ان کو نکلنے کا تحفظ دیتے ہیں، آپ روکنے کی حمایت نہیں کرتے۔پس بڑے خطرے میں آپ مبتلا ہیں اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ ان سب باتوں کو غور سے سمجھ کر اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت کی خاطر اس اندرونی حسن کی طرف متوجہ ہوں جس کے نتیجے میں آپ نے تمام دنیا کے دل جیتنے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔