اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 652 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 652

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۵۲ خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء نہایت ناجائز حرکت ہے اور ہرگز اللہ کو پسند نہیں اس لئے ان میں جو اچھی بات دیکھیں اس کی تعریف کیا کریں اور بُری بات سے پردہ پوشی کریں۔صحیح بخاری میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت درج ہے کہ نِعم النِسَاء قُريش احْنَاهُنَّ عَلَى الْوَلَدِ ورَاهُنَّ عَلَى الزَّوُج یعنی قریش کی عورتیں کس قدر اچھی ہیں، بچوں سے محبت رکھتی ہیں اور شوہروں کے مال واسباب کی نگرانی کرتی ہیں۔ایک روایت مسند احمد بن حنبل سے حضرت عبد الرحمن بن عوف کی بیان ہوئی ہے وہ عرض کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس عورت نے پانچوں وقت نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو بُرے کاموں سے بچایا اور خاوند کی فرمانبرداری کی اور اس کا کہا مانا۔ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔جس دروازے کا محاورہ ہے۔مراد یہی ہے کہ اس نے ہر پہلو سے ایسی نیکیاں کی ہیں کہ جو اس کو جنت کا حقدار بناتی ہیں۔ایک روایت بخاری کتاب النفعات سے لی گئی ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ہند بنت نکنبہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو سفیان بخیل آدمی ہے اور وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتا جو مجھے اور میرے بچوں کے لئے کافی ہو سوائے اس کے کہ میں خود اس کی لاعلمی میں کچھ لے لوں۔آپ نے فرمایا مناسب طور پر صرف اتنا لے لیا کرو کہ تمہارے لئے اور تمہارے بچوں کی ضرورت کے لئے کافی ہو۔پس اگر کچھ بخیل خاوندوں کی بیویاں موجود ہوں تو یا د رکھ لیں اتنا ہی نکالا کریں جتنا ضرورت کے لئے مجبوری ہے۔( بعض عورتوں کی ہنسنے کی آواز آئی ہے جس سے لگتا ہے کہ ان کے خاوند بخیل ہیں شاید ) ایک روایت ہے بخاری کتاب الزکوۃ میں زنیب زوجہ عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں مسجد میں تھی میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ فرما رہے تھے کہ اے عورتو! صدقہ کرو خواہ اپنے زیور میں سے ہی کیوں نہ کچھ دینا پڑے۔اور زینب اپنے خاوند عبداللہ اور اپنی گود میں پلنے والے یتیم بچوں پر خرچ کیا کرتی تھیں۔اس نے عبداللہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو کہ میں تم پر اور ان یتیم بچوں پر جو میری گود میں ہیں خرچ کرتی ہوں تو کیا میری طرف سے صدقہ ہو جائے گا؟ عبداللہ نے کہا کہ تم خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو۔چنانچہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئی۔میں نے انصار کی ایک اور عورت کو دروازے پر موجود پایا۔اسے بھی میری