اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 633
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۳ خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء سے اس بارے میں ہر جگہ تعاون فرما ئیں جہاں جہاں ایسی خواتین موجود ہیں وہ فوری طور پر تمام خواتین اور بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینی شروع کر دیں۔اب میں امید رکھتا ہوں کہ اس سلسلہ میں لجنہ مجھے رپورٹوں میں مطلع کرتی رہے گی۔ایک اور ضرورت اس ملک میں یہ ہے کہ اگر چہ اس وقت تک جو سامنے بچے اور بڑے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اردو سمجھتے ہیں لیکن رفتہ رفتہ یہ اردومٹ جائے گی۔جتنی دیر آپ ان ممالک میں رہیں گی آپ کے بچے آہستہ آہستہ یہاں کی زبانیں سیکھتے سکھتے اردو بالکل بھلا ڈالیں گے اور پھر آگے اردو میں جو خدمت کرنی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پڑھنی ہیں اس کے ترجمے کرنے ہیں اس کے لئے آپ کو کوئی نہیں ملے گا اس لئے اردو زبان کی خاطر نہیں ، نیکی کی خاطر اردو زبان سیکھیں اور سکھائیں۔اب ایک اور نصیحت جس کا خاص طور پر یہاں خواتین سے یہاں کی خواتین سے تعلق ہے وہ یہ ہے کہ یہاں بعض جگہوں پر چھوٹی عمر کی خواتین لجنہ کی صدر بنادی جاتی ہیں۔انتخاب کے ذریعہ لوگ انہی کا نام پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ بڑے ذوق وشوق سے خدمت کرتی ہیں جو بڑی عمر کی عورتیں ہیں وہ ان کو تخفیف کی نظر سے دیکھتی ہیں گویا یہ کل کی چھوکری ہم پر حکومت کر رہی ہے اپنی طرف سے ، اس بے چاری کے وہم و گمان میں بھی حکومت نہیں ہوتی وہ تو صرف خدمت دین کی خاطر ان کو نصیحتیں کرتی ہے اور وہ یا تو ایسے اجلاسوں میں آنا ہی بند کر دیتی ہیں یا آتی ہیں تو گویا تکبر اور نخوت سے ان کی باتوں کوسن کے چلی جاتی ہیں۔یہ جائز نہیں بہت بڑا گناہ ہے اپنی فکر کریں اگر آپ نے خود لجنہ کا عہد یدار بنتا ہے خدا کرے کہ یہ خواہش کسی کی بھی نہ ہو مگر اگر کسی نے عہدہ دار بننا ہے تو صرف ایک طریقہ ہے کہ خدمت کے کاموں میں آگے آئے۔جب وہ خدمت کے کاموں میں آگے بڑھے گی تو پھر کیا ضرورت ہے کہ وہاں کی لجنات چھوٹی چھوٹی بچیوں پر یہ بوجھ ڈالیں پھر بڑی خواتین خود اس کام کو سنبھالیں اور اس طرح ہر پہلو سے جماعت میں یگانگت پیدا ہوسکتی ہے۔پس اس مختصر خطاب کے بعد ، ان نصیحتوں کے بعد میں اس خطاب کو ختم کرتا ہوں اور آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آئیے اب دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں تا کہ خدا تعالیٰ ان سب نصیحتوں کو جو ہم نے کی ہیں ان کو ہمارے اپنے وجود میں بھی جاری کر دے اور ہم بڑے یقین کے ساتھ یہ نصیحت دنیا کو کرسکیں کہ دیکھو ہم اپنے قول میں بچے ہیں کیونکہ ہمارا فعل اسکی گواہی دے رہا ہے۔(آمین)