اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 556 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 556

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۵۶ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء کے علاوہ چھوڑی جاسکتی ہے لیکن سورۃ فاتحہ تولا ز ماہر رکعت میں پڑھنی ضروری ہے اس کے بغیر رکعت بنتی ہی نہیں۔تو وہ سورۃ جو آپ نے دن کی کم سے کم پانچ نمازوں کی ہر رکعت میں پڑھنی ہے یہ کیسی عجیب بات ہے کہ وہ یاد ہی نہ ہو۔یعنی اس طرح یاد نہ ہو کہ پڑھتے پڑھتے خود بخود ذہن میں اس کا مضمون جاری ہو جائے۔پس یہ غفلت کی زندگی بسر کرنا بند کریں اس کے نتیجے میں آپ دنیا میں کوئی اصلاح کا کام نہیں کر سکیں گی۔جو اپنی نسلوں کو نہ سنبھال سکے اس نے آئندہ نسلوں کو کیا سنبھالنا ہے۔سورۃ فاتحہ کو اتنا ضروری قرار دیا گیا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھنی لازم ہے کوئی بات ہوگی ورنہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک بات دہراد ہرا کر بور تو نہیں کرنا چاہتا۔ظاہر بات ہے کہ سورۃ فاتحہ کے مضامین ہر انسان کی سوچ کے مطابق بدلتے تو نہیں مگر اپنی طرف متوجہ کرتے رہتے ہیں اتنے وسیع مضامین کہ ہر نماز کی ہر سورۃ فاتحہ ایک نئے رنگ میں آپ کے سامنے ظاہر ہوتی ہے حالانکہ وہی رہتی ہے جیسے شاعر نے کہا ہے۔۔کو شمع حقیقت کی اپنی ہی جگہ پر ہے فانوس کی گردش سے کیا کیا نظر آتا ہے سورۃ فاتحہ بھی ایک ایسی لو ہے جو اپنی جگہ پر قائم رہتی ہے مگر آپ کی سوچ کا فانوس جب اس کے اردگر حرکت کرتا ہے اس میں سورۃ فاتحہ کے نئے نئے مضامین چمکتے ہیں یہ وہ بات ہے جو میں سمجھا سمجھا کر تھک تو نہیں گیا لیکن سمجھا سمجھا کر کچھ آپ لوگوں سے مایوس ضرور ہوا ہوں سمجھتے کیوں نہیں۔اتنی اہم سورۃ کو آپ میں سے اکثر جو اس وقت یہاں بیٹھی دیکھ رہی ہیں وہ اس طرح نہیں جانتی کہ نماز میں پڑھیں تو فورا ساتھ ساتھ اس کے مضامین دل پر جاری ہوں اب یہ ایک چھوٹا سا کام تھا جو بظاہر چھوٹا مگر اپنی اہمیت میں بہت بڑا ہے۔یہ میں لجنات کو کہ رہا ہوں مگر اس پر عمل نہیں ہورہا ایسی کوئی مشینری بنائیں ، ایسا کوئی انتظام کریں کہ آپ کو یقین ہو کہ ہر بچی ہر عورت ہر چھوٹا بچہ بھی جو نماز پڑھنے کی عمر کو پہنچ گیا ہے اس کو سورۃ فاتحہ یاد کروائیں اور اس کے معنے بتائیں اور اس سلسلے میں جوار دو کلاس میں انگلینڈ میں ہمیں نے سورۃ فاتحہ کے مضامین بچوں کو سمجھائے تھے اگر وہ کیسٹ گھر گھر عام ہو جائے اور سب بڑے اور چھوٹے اس کو غور سے بار بار سنیں تو ان کو اتنے مضامین پتہ چل جائیں گے کہ ساری عمر کے لئے سورۃ فاتحہ ان کی ہر ضرورت پوری کرے گی۔خطبات میں میں جو باتیں کہتا رہتا ہوں ان پر عمل کریں تو کئی زندگیاں آپ کو چاہئیں ان پر سچا عمل کرنے کے لئے مگر یہ صرف ایک بات یہ سورۃ فاتحہ کی