اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 436 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 436

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۴۳۶ خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں دیکھا۔“ ایک وہ جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں جن سے وہ لوگوں کو مارتے ہیں۔اور دوسرے وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ جنگی ہوتی ہیں ناز سے پچکیلی چال چلتی ہیں ، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے جتن کرتی پھرتی ہیں۔بختی اونٹوں کی لچکدار کو ہانوں کی طرح ان کے سر ہوتے ہیں، ان میں سے کوئی جنت میں داخل نہیں ہوگی اور اس کی خوشبو تک نہ پائے گی حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور کے فاصلے سے بھی آسکتی ہے۔یہاں جہاں تک اس نظارے کا تعلق ہے کہ بیل کی دم کی طرح ان کے ہاتھ میں کوڑے ہیں کچھ لوگ ماررہے ہیں۔یہ تمام تفصیل طلب باتیں ہیں۔کیونکہ وہ دنیا اور اس دنیا کی سزائیں اس دنیا اور اس دنیا سے مختلف ہیں۔اس دنیا کی سزاؤں سے مختلف ہیں۔محض ایک تصویر کشی ہے تا کہ آپ کو کچھ اندازہ ہو کہ وہاں کے حالات میں بھی وہ سزا ایسی ہی بھیانک معلوم ہوگی جیسے یہاں کے حالات میں یہ نقشہ جو کھینچا جارہا ہے آپ کو بھیا نک معلوم ہوتا ہے۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ جہنم اور جنت دونوں کی ایسی روحانی شکلیں ہیں جن کا کوئی انسان تصور نہیں کر سکتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی یہی فرمایا ہے کیونکہ قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات کھول دی ہے کہ جنت اور جہنم دواس قسم کی چیزیں ہیں جو بیک وقت ایک ہی فضا میں رہ سکتی ہیں تمام کائنات پر جنت محیط ہے، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تفصیل میں فرمایا کہ اسی ساری کائنات پر دوزخ بھی محیط ہے۔گویا جہاں تک Space کا تعلق ہے جہاں تک مکانیت کا تعلق ہے جنت اور جہنم میں کوئی علیحدہ علیحدہ مقام مقرر نہیں بلکہ ایک ہی جگہ میں ایک ہی وقت میں جنت اور جہنم کی کیفیات کو مختلف روحیں اپنے اپنے رنگ میں محسوس کریں گی۔پس ایک تو وضاحت ضروری تھی کہ اس قسم کی حدیثیں جن میں جنت اور جہنم کے نقشے آپ پڑھتی ہیں یا قرآن کریم کی بعض آیات جن سے بعض ظاہری تصویر کشی نظر آتی ہے ان کو بعینہ انہی لفظوں میں نہیں لیا جا سکتا کیونکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ وہ دنیا اور ہے اور اس کا کوئی تصور اس دنیا کی آنکھ یا اس دنیا کے کان یا اس دنیا کے دل نہیں کر سکتے۔اس تمہید کے بعد میں واپس اس مضمون کی طرف آتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جہنم میں دیکھا اور اس کی ایک خاص وجہ بیان فرمائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اُن