اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 282 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 282

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۸۲ خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء گی۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کو اس سے کیا غرض کہ کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا۔اور اکثر خواتین کے حالات سے تو دنیا بے خبر ہوتی ہی ہے ان کو کیا پتہ کہ گھر میں کس حالت میں گزارا کیا۔کس مصیبت سے وقت کا ٹا۔کس طرح اپنے بچوں کو بھوک اور تکلیفوں اور بیمارویوں کو برداشت کیا۔یہ ساری وہ داستانیں ہیں جو نہ لکھی جاسکتی ہیں نہ لکھنے والوں کو میسر آتی ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ ہمارا خدا اپنے بندوں کی ادنیٰ سے ادنی قربانیوں پر بھی نگاہ رکھتا ہے اور اپنے فضلوں سے نوازتا چلا جاتا ہے۔ان قربانیاں کرنے والوں کے حالات پر غور کریں جن میں سے کچھ کا ذکر میں نے آپ کے سامنے کیا ہے اور اب ان کی اولادوں کو دیکھیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کو کیسے کیسے فضلوں سے نوازا ہے۔کس طرح دنیا میں عزتیں دیں۔کس طرح دین میں ان کو مستحکم کیا اور دین اور دنیا کے لحاظ سے ہمیشہ کے لئے سرفراز اور سرخرو ہو گئے۔خدا کرے کہ احمدی خواتین کو ہمیشہ احمدیت اور اسلام اور خدا کی خاطر قربانیوں میں صف اول میں مقام عطا ر ہے اور ہمیشہ اسی مقام کی حفاظت کرتے ہوئے اس جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے وہ آگے بڑھتی رہیں۔ابھی مضمون کے بہت سے حصے باقی ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انشاء اللہ یہ مضمون سلسلہ وار جاری رہے گا۔اب دعا کے بعد میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔دعا میں شامل ہو جائیں۔