اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 220
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۲۰ خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء کر دیتا ہے اس کو پھر اس سے غرض کوئی نہیں رہتی کہ میرے ہمسایہ کے گھر خدا ہے یا نہیں۔اس کو یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ میرا گھر اتنا صاف ہے کہ نہیں کہ اس میں خدا اتر آئے۔جب آپ کے ہاں کوئی معزز مہمان آنے لگتا ہے تو کبھی یہ تو نہیں ہوا کہ آپ گھر چھوڑ کر دوسرے گھروں میں بھاگ جائیں کہ تم صفائیاں شروع کر دو۔مہمان آپ کے گھر آنا ہے وہ کوئی اور پاگل کیوں صفائیاں کرے گا۔جب آپ غیروں کو نصیحت کرتی ہیں تو یہی بات کر رہی ہوتی ہیں خدا کی متمنی ہیں کہ خدا آپ کے گھر اترے اور صفائیاں غیروں کے گھروں کی کروائی جارہی ہیں۔یہ سوچ ہی نہیں ہے کہ مہمان تو آپ کا آنے والا ہے۔پس جب آپ کو یہ خیال پیدا ہو کہ کون مہمان آپ کے دل میں اتر نے والا ہے تو اس شعور کے ساتھ آپ کو اتنی برائیاں وہاں دکھائی دینے لگیں گی کہ جتنے داغ صاف کریں گی کوئی نیا داغ ظاہر ہو جائے گا۔اور انسان جس کو یہ تجربہ ہو اس کو علم ہے کہ جتنی آپ صفائی کریں گھر کی کوئی نہ کوئی کون کھترا ایسا دکھائی دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی صفائی کامل نہیں ہوئی اور جب اس کو صاف کر دیتی ہے تو بعض دوسری جگہیں جو پہلے صاف دکھائی دیتی تھیں اس کے مقابل پر داغدار دکھائی دینے لگتی ہیں اور یہ سلسلہ نہ ختم ہونے والا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی محبت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو اپنے سوا کسی اور کی ہوش نہیں رہنے دے گا۔سوائے اس کے کہ آپ کی ذات میں وہ جلوہ ایسا چمکے کہ دنیا اس جلوہ سے خیرہ ہو جائے۔دنیا اس کی روشنی کو محسوس کرنے لگے اور پھر خدا کے حکم کے تابع آپ پیغامبر بن کر دنیا کے سامنے نکلیں۔یہی فلسفہ نبوت ہے لوگ کہتے ہیں نبوت ہمیشہ کے لئے بند ہے۔میں کہتا ہوں کہ نبوت تو ہر فرد میں جاری ہے۔جب تک کوئی شخص نبوت کی پیروی نہیں کرتا اور نبوت کے انداز نہیں سیکھتا اور نبوت کے کام نہیں کرتا اس وقت تک نہ اس کی زندگی کی کوئی ضمانت ہو سکتی ہے نہ وہ غیروں کو زندگی عطا کرسکتا ہے۔پس نبی ، نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کرتے اور سب سے افضل نبی ان معنوں میں نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کہ نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں ، نبوت کے پھل ختم ہو جائیں اگر نبوت کی ادا ئیں ختم ہو جائیں اور نبوت کے پھل ختم ہو جائیں۔تو کائنات میں جو کچھ تھا سب کچھ ختم ہو گیا۔وہ تو اس لئے آتا ہے کہ نبوت کی ادائیں لوگوں میں جاری کر دے اور نبوت کے پھل لوگوں کو کھلانے لگے۔یہی معنی خاتم کے ہیں، ایسی مہر جو اپنی تصویر دوسری سادہ چیزوں پر ثبت کرنے یعنی اپنے نقوش کا اثبات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور اسی کا نام خاتم ہے۔پس خاتم کا حقیقی معنی یہ ہے کہ ایک