امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 61 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 61

رہنمائی بھی اس میں موجود ہوتی ہے چنانچہ شانِ نزول کے سلسلہ میں علامہ جلال الدین سیوطی نے اپنی کتاب ”الاتقان میں اس امر کی وضاحت کی ہے کہ 1۔سبب نزول کی معرفت سے آیات کے معنی منکشف ہو جاتے ہیں اور ان کے سمجھنے میں الجھن نہیں پڑتی۔2 ” نصوص قرآنی میں اعتبار الفاظ کے عموم کا ہوتا ہے سبب کے خاص ہونے کا نہیں“۔(الاتقان جلد اول ، نویں نوع سبب نزول صفحه 70 تا 78 از مولانا محمد حلیم انصاری اُردو ترجمه) گویا قرآن حکیم کے سمجھنے کے لئے بنیادی اصول یہ ہیں۔-1 تفسیر القرآن بالقرآن یعنی قرآن حکیم کے دوسرے مقامات کا مطالعہ۔2۔ان آیات کے بارہ میں رسول کریم کے اقوال وسنت۔3۔صحابہ رسول کے اقوال۔4۔لغت عرب کی طرف رجوع۔5۔اور تفسیر بتقاضائے کلام۔احادیث رسول کے علاوہ علامہ شعرانی اور علامہ سیوطی نے اپنی کتب میں ان اصولوں کی تعیین کی ہے کہ قرآن کریم کی بعض آیات دوسری آیات کی تفسیر کرتی ہیں۔اس لئے قرآن کریم کے کسی حکم کی جانچ پڑتال کے لئے دوسری آیات تلاش کی جائیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 185 - مصر) (انمانزل كتاب الله يصدق بعضه بعضاً مشكواة المصابيح كتاب العلم صفحه 35 نور محمد اصح المطابع دهلی) اگر قرآن سے روشنی نہ ملے تو سنت کو دیکھیں، سنت بھی خاموش ہو تو صحابہ کے اقوال سے راہنمائی حاصل کریں۔(کتاب المیزان از عبدالوهاب شعرانی صفحه38مطبوعه قاهره) قرآن کریم کی بہترین تفسیر یا خود حامل قرآن کر سکتے ہیں یا ان کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم۔لہذا یہ امر بہت ضروری ہے کہ قرآن کریم کی آیت کی روح کو سمجھا جائے۔61