امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 55 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 55

واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول ( کے حکم ) کی طرف رجوع کرو۔یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا ماحصل بھی اچھا ہے“۔مفسرین نے اس بارہ میں بڑی تفصیل کے ساتھ بحث کی ہے کہ خدا اور رسول کے بعد اولی الامر کی اطاعت واجب ہے مگر اولی الامر کی اطاعت منتقلاً فرض نہیں ہے بلکہ اس وقت تک فرض ہے جب کہ وہ خدا اور اس کے رسول کے احکام کے مطابق ہو۔اولی الامر کی اطاعت دراصل خدا اور رسول کی اطاعت کی ذیل میں فرض ہے۔مشہور مصری مصنف عبد القادر عودہ لکھتے ہیں:۔کیونکہ شریعت اسلامیہ میں اقتدار وقت کا حق قانون سازی اس شرط کا پابند ہے کہ اس کی قانون سازی شریعت کے مطابق ہو اور شریعت کے عام اصولوں اور روح اسلام سے ہم آہنگ ہو۔(اسلام کا فوجداری قانون صفحه 318 اردو ترجمه التشريع الجنائي مترجم ساجد الرحمن کاندھلوی ایم اے) آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے اور رسول کی اطاعت کے حکم پر اطاعت کے حکم کا اعادہ کیا گیا ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ رسول کی اطاعت مستقلاً واجب ہے۔خواہ رسول جس بات کا حکم دے رہے ہیں وہ قرآن میں موجود ہو یا نہ ہو۔کیونکہ رسول کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ انہیں کتاب بھی دی گئی ہے اور کتاب کا مثل بھی دیا گیا ہے مگر اولوالامر کی اطاعت کے موقع پر لفظ اطاعت کو حذف کر دیا گیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اولوالامر کی اطاعت مستقلاً واجب نہیں ہے، بلکہ یہ اطاعت اطاعت رسول کے ضمن میں ہے۔نیز اللہ رسول کی اطاعت کا ذکر پہلے کر دینے سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اولوالامر کی اطاعت اللہ اور رسول کی اطاعت مکمل ہو جانے کے بعد ہے، اس لئے اولوالامر کی اطاعت اللہ اور رسول کی اطاعت کے ذیل میں آتی ہے جن اولوالامر کے احکام خدا کی نازل کردہ شریعت کے مطابق ہوں ان کی اتباع واجب ہے اور جو رسول کے خلاف احکام جاری کرے اس 55