امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 53
اعلان کرے؟ 2۔کیا اسلام کسی غیر مسلم کو یہ حق اور اجازت دیتا ہے یا نہیں کہ وہ محمد رسول اللہ کو اپنے دعوئی میں سچا تسلیم کرے؟ 3- کیا اسلام کسی غیر مسلم کو یہ حق دیتا ہے یا نہیں کہ وہ قرآن حکیم کو ایک اعلیٰ نظام حیات سمجھ کر اسے واجب الاطاعت تسلیم کرے اور اس پر عمل کرے؟ -4 اگر کوئی غیر مسلم قرآن کے احکام پر عمل کرنا چاہے تو کیا اسے اس کی اجازت ہے یا نہیں؟ 5۔اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو اس حق کی نفی قرآن کریم اور سنت میں کہاں ہے؟ -6 ایسے شخص کے لئے اسلام کیا لائحہ عمل تجویز کرتا ہے جو گوعرفا مسلمان نہ ہو اور اسے قانونی حق نہ بھی ہو مگر دل و دماغ سے خدا کی وحدانیت ، محمد رسول اللہ کی حقانیت اور قرآن کی صداقت پر دل سے یقین رکھتا ہو۔آرٹیکل D-203 کی حکمت سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ دستور کی آرٹیکل نمبر D-203 کی حکمت کیا ہے؟ دستور کے آرٹیکل D-203 کے الفاظ یہ ہیں :۔1 203- D Powers, Jurisdiction and functions of the Cour۔- (1) The Court may [either of its own motion OR] on the petition of a citizen of Pakistan OR the Federal Government OR Provincial Government, examine and decide the question whether OR not any law OR provisions of any law, is repugnant to the Unjunction of Islam as laid down in the Holy Quran and the Sunnah of the Holy Prophet, hereinafter referred to as the injunctions of Islam۔اصل منشاء اس آرٹیکل کا یہ ہے کہ قوانین قرآن وسنت کے خلاف نہ بنے پائیں اور اگر بن جائیں تو یہ عدالت انہیں کالعدم قرار دیدے تا کہ قوم کسی معصیت کا شکار ہونے سے بیچ 53