امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 45 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 45

کے ساتھ ظاہر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پنجگانہ نماز کے اوقات کی حکمت بیان کرتے ہوئے اپنی کتاب دکشتی نوح میں اس فقرے سے آغاز کیا ہے۔وو پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں۔وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے، یعنی تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کیلئے ان کا وارد ہونا ضروری ہے؟ جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔وو مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے ایک وارنٹ جاری ہو!“ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے پانچوں نمازوں کے بارے میں پیرا بہ پیراء فقرہ به فقره، لفظ به لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ نقل کر دیے ہیں۔خاکسار نے عدالت سے کہا کہ مرزا صاحب کی وفات 1908 ء میں ہوگئی تھی ، اور دکشتی نوح 1902ء میں شائع ہو چکی تھی۔مولانا کی کتاب 1940 ء کی دہائی میں لکھی گئی۔مولانا اشرف علی تھانوی عالم اور بزرگ آدمی تھے۔میں ان کی شان میں سرقہ کا لفظ استعمال نہیں کرتا۔میں صرف یہ کہتا ہوں کہ مولانا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کشتی نوح سے استفادہ کیا۔میرے اس بیان کا اثر عدالت اور وہاں حاضرین پر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا اور گیلانی صاحب کا یہ عالم کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔قربان جائیے اللہ تعالیٰ کی نصرت پر کہ ے ہمارے کر دیئے اونچے منارے اس موقع پر خاکسار یہ عرض کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ امر واقعہ یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود کی تحریرات کا جذب اور اثر آفرینی محسوس ہوئے بغیر نہیں رہتی۔مولانا ابوالکلام آزاد جیسے 45