امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 285 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 285

وو اور ذرے گر بیان میں سر ڈال کر دیکھو کہ معاذ اللہ حضرت عیسی کے نسب نامہ مادری میں دو جگہ تم آپ ہی زنا ثابت کرتے ہو“۔(صفحہ 73) از انجملہ کلیہ یہ بات ہے کہ اکثر پیشنگوئیاں انبیاء بنی اسرائیل اور حواریوں کی ایسی ہیں جیسی خواب اور مجذوبوں کی بڑ۔۔۔پس اگر انہیں باتوں کا نام پیشگوئی ہے تو ہر ایک آدمی کے خواب اور ہر دیوانہ کی بات کو ہم پیشگوئی ٹھہرا سکتے ہیں“۔(صفحہ 133) عیسی بن مریم که آخر در ماندہ ہوکر دنیا سے انہوں نے وفات پائی۔(صفحه 232) ” اور سب عقلاء جانتے ہیں کہ بہت سے اقسام سحر کے مشابہ ہیں معجزات سے۔خصوصاً معجزات موسویہ اور عیسویہ سے“۔(صفحہ 336) اشعیاہ اور ارمیاہ اور عیسی کی غیبت گوئیاں قواعد نجوم اور ریل سے بخوبی وو نکل سکتی ہیں بلکہ اس سے بہتر۔(صفحہ 336) وو " حضرت عیسی کا معجزہ احیاء میت کا بعضے بھان متی کرتے پھرتے ہیں کہ ایک آدمی کا سرکاٹ ڈالا ، بعد اس کے سب کے سامنے دھڑ سے ملا کر کہا اُٹھ کھڑ ہو اور وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور سانپ کو نیولے سے ٹکڑے ٹکڑے کروا دیا بعد اس کے سب ٹکڑے اس کے برابر رکھ کر تو نبی بجائی اور وہ رینگنے لگا اور اچھا بھلا ہو گیا اور منتر سے جھاڑ پھونک کر دیو بھوت کو دفع کرنا اور بعض بیماریوں سے چنگا کرنا یہ سینکڑوں سے ہوتا دیکھا ہے“۔(صفحہ 336) ان (پادری صاحبان ) کا اصل دین وایمان آ کر یہ ٹھہرا ہے کہ خدا مریم کے رحم میں جنین بن کر خون حیض کا کئی مہینے تک کھاتا رہا اور علقہ سے مضغہ بنا اور مضغہ سے گوشت اور اس میں ہڈیاں بنیں اور اس کے مخرج معلوم سے نکلا اور ہگنتا مو تتارہا۔یہاں تک کہ جوان ہو کر اپنے بندے بھیجی کا 285