امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 165 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 165

10۔حضرت امام عبدالوہاب شعرانی (متوفی 976ھ ) 11۔حضرت ملا علی قاریؒ 12۔حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثنائی 13 - حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی (متوفی 1052ھ ) 14۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی 15۔حضرت مولانا ابوالحسنات عبدالحی فرنگی محل (متوفی 1304ھ ) 16۔حضرت مولا نا محمد قاسم نانوتوی (متوفی 1297ھ) 1۔حضرت عائشہ کا قول ہے:۔"قولوا خاتم النبيين ولاتقولو الانبي بعده (الدر المنثور لليسوطی زیر آیت خاتم النبيين) اے لوگو! تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین تو کہو اور یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔2۔حضرت امام محمد طاہر گجراتی ( متوفی 986ھ ) حضرت عائشہ کا قول نقل کر کے لکھتے ہیں :۔هذا لاينافي حديث لانبی بعدی لانه اراد لانبی ینسخ شرعه (تکمله مجمع البحار صفحه 85) یعنی امام المومنین کا یہ قول حدیث لانبی بعدی“ کے خلاف نہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے یہ مراد تھی کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہ ہوگا جو آپ کی شرع منسوخ کر دے“۔3 - حضرت امام ابن قتیبہ ( متوفی 267ھ ) لکھتے ہیں:۔"ليس هذا من قولها ناقضاً لقول النبي صلى الله عليه وسلم 165