امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 164
چنانچہ بخاری و مسلم میں اس مضمون کی احادیث ہیں کہ عیسی علیہ السلام جب نازل ہوں گے تو وہ نبی ہوں گے۔(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال) اور اس اُمت میں سے اس کے امام ہوں گے۔(بخارى كتاب الانبياء باب نزول عيسى بن مريم) ان حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ظہور مسیح و مہدی کا عقیدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کے مطابق اور امت کے نزدیک خاتم النبیین کی آیت سے معارض نہیں ہے۔چنانچہ ہر صدی میں اولیاء اللہ نے عقیدہ ختم نبوت پر اس رنگ میں روشنی ڈالی ہے کہ یہ بات واضح ہوتی چلی گئی ہے کہ آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والے مسیح ،مہدی اور مصلح کا ظہور ختم نبوت کے منافی نہیں ہے کیونکہ وہ حضور کی امت کے اندر حضور ہی کی امت کی اصلاح اور اسلام کے غلبہ کے لئے ہوگا۔ان بزرگان کے اسماء گرامی اور متعلقہ حوالہ جات صدی وار پیش ہیں:۔1۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 2۔حضرت امام محمد طاہر گجراتی (متوفی 986ھ) 3۔حضرت امام ابن قتیبہ (متوفی 267ھ ) 4۔حضرت ابو عبد اللہ محمد بن علی حسین الحکیم الترمذی (متوفی 308ھ) 5۔حضرت محی الدین ابن عربی (متوفی 638ھ ) حضرت شیخ فرید الدین عطار (متوفی 620ھ ) 7۔حضرت مولانا روم (متوفی 672ھ )۔حضرت سید عبدالکریم جیلائی (متوفی 767ھ) 9۔حضرت شاہ بدیع الدین مدار ( متوفی 851ھ ) 164