امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 156 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 156

6۔اس قدر بد گوئی اور اہانت اور دشنام دہی کی کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق پر چھاپی گئیں اور شائع کی گئیں کہ جن کے سننے سے بدن پر لرزہ پڑتا اور دل رورو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی اور دلی عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج نہ ہوتا اور اس قدر کبھی دل نہ دکھتا جوان گالیوں اور اس تو ہین سے جو ہمارے رسول کریم کی کی گئی دکھا“۔(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5) صفحه 51-52) کہا گیا تھا کہ مرزا صاحب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب و شتم کی ہے۔یہ ہے وہ سب وشتم جس کی بناء پر ہمیں مرتد قرار دیا گیا ہے۔اپنے فارسی کلام میں مرزا دو صاحب فرماتے ہیں:۔در دلم جوشد ثنائے سرورے آن که در خوبی ندارد ہمسرے آں کہ جانش عاشق یار ازل آں کہ روحش واصل آں دلبری منگه از حسنش ہے دارم خبر جاں فشانم، گر دل دیگرے وہر می پریدم سوئے کوئے او مدام اگر میداشتم بال و پرے 156 (در ثمین فارسی صفحه 9,5)