امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 138 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 138

فہرست پیش کی جاتی ہے:۔1۔جان، دین، اموال اور جملہ املاک محفوظ ہوں گے۔2۔کسی کو تبدیلی مذہب پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔3۔عام ذمیوں کے درجہ میں نہیں سمجھا جائے گا۔امان نامه اهل مقناو حنين و خيبر) 4۔ان کے مذہب اور قرابت داروں کی تذلیل و تحقیر نہ ہوگی۔5۔مذہب کے بارہ میں ان کو فتنہ میں مبتلا نہیں کیا جائے گا۔6۔ان کی ماتحتی کی وجہ سے ان پر کسی قسم کی کہتری عائد نہ ہوگی۔(نصاری نجران سے معاہدہ) 7۔گرجے، عبادت خانے ، خانقاہیں اور مسافر خانے کہیں بھی ہوں ان کی حفاظت کی جائے گی۔۔ان کے عقائد ورسوم اور مذہب کا تحفظ کیا جائے گا۔پادری ، راہب جن مناصب پر ہیں انہیں معزول نہ کیا جائے گا۔10۔عبادت گاہوں میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔11۔نہ انہیں تبدیل کیا جائے گا۔12۔ان سے مذہبی گفتگو اور بحث و مباحثہ کی آزادی ہوگی۔13۔عدل وانصاف اور سماجی معاملات میں ان کے حقوق مسلمانوں کے برابر ہوں گے۔14۔عبادت گاہوں ، خانقاہوں یا قومی عمارتوں کی مرمت وغیرہ بلا روک ٹوک ہوگی۔(نصاری نجران سے دوسرا معاهده) 15- طریق عبادت، جملہ منقولہ جائیداد، گھر میں موجود و غیر موجود دونوں کے لئے حمایت۔16۔کسی کو ان کے مسلک سے برگشتہ نہ کیا جائے گا۔(معاهده اهل نجران منجانب حضرت ابوبکر 138