امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 87 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 87

ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ جب اور جو بھی عیسی مسیح آئیں گے ان کے ساتھی اصحاب اور صحابہ ہی کہلائیں گے یا نہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مہدی کے صحابہ میرے صحابہ کے مانند ہوں گے۔یہی کیفیت اُم المومنین کے لقب کی ہے۔تبلیغ صدارتی آرڈینینس کے ذریعہ ہمارے عقیدہ اور اس کی تبلیغ پر پابندی لگا کر دین کی آزادی میں رکاوٹ ڈالی گئی اور ہمیں تبلیغ کرنے سے روک دیا گیا ہے جو دستور کے آرٹیکل نمبر 20 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔عقیدہ اور اس کی تبلیغ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔تبلیغ کا حق سلب کرنا ، قرآن اور سنت کے منافی ہے اس پر پابندی بھی اکراہ کی ایک صورت ہے یعنی تم جو عقیدہ رکھو اس کی تبلیغ نہ کرو۔قرآن کریم کی تعلیمات حق و حکمت پر مشتمل ہیں، قرآن کریم نے جو بھی حکم دیا ہے اس کے پیچھے ایک روح کارفرما ہے۔ہماری تبلیغ پر جو پابندی لگائی گئی ہے وہ روح قرآن کے خلاف ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ تبلیغ ایک ضروری فریضہ ہے اور اس فریضہ کا تتمہ کفار کا حق تبلیغ ہے چنانچہ قرآن کریم نے جگہ جگہ فرمایا کہ دیکھو قرآن کریم حق و حکمت اور حقیقت و برہان پر مشتمل تعلیم لے کر آیا ہے لیکن جب یہ تعلیم کفار کو پیش کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو جس طریق پر پایا ہے اس کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔(سورة بقره آیت نمبر 170) چنانچہ قرآن کریم نے اس Dogmatic Spirit ( تقلیدی روح) کو نا پسند کیا ہے اور فرمایا کہ اندھی تقلید ایک طوق ہے جو تمہارے گلے میں پڑا ہوا ہے۔پیغام حق پہنچانے کے لئے قرآن کریم نے جو راستہ اختیار فرمایا ہے وہ عقلی اور نقلی دلائل پر مشتمل ہے۔دو قسم کے عقلی دلائل بیان فرمائے ایک انفسی اور دوسرے آفاقی۔اللہ تعالیٰ نے قرآن 87