امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 86 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 86

سنت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے۔قرآن مذہبی آزادی کا ضامن ہے اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر غیر مسلم کو اپنے مذہب کی آزادی عطا کی ہے۔أم المؤمنين جہاں تک اُم المؤمنین کے لقب کا تعلق ہے اس کی بھی وہی کیفیت ہے۔یہ لقب جب بغیر قرینے کے ہو تو بلاشبہ امہات المومنین کے لئے استعمال ہوتا ہے مگر جب قرینہ اس کے خلاف ہو تو اُمت میں یہ لقب پہلے بھی استعمال ہوتا چلا آیا ہے۔وو چنانچہ گلدستہ کرامات ( در ذکر کرامات حضرت شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی) میں حضرت پیران پیر کی والدہ محترمہ کے لئے۔(در ذکر کرامات حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی گلدسته کرامات صفحه18) اشارات فریدی میں حضرت خواجہ جمال الدین ہانسوی کی اہلیہ کے لئے۔(ملفوظات حضرت خواجه غلام فرید در مطبع مفید عام آگرہ 1321ء - اشارات فریدی حصه اوّل صفحه91) سیر الاولیاء اور تاریخ مشائخ چشت میں خواجہ جمال الدین ہانسوی کی خادمہ کے لئے استعمال ہوا ہے۔(سیر الاولیاء صفحہ 187 از سید محمد بن مبارک کرمانی ترجمه غلام احمد بریاں) اور "المھدیۃ فی الاسلام میں مہدی سوڈانی کی زوجہ کے لئے اُم المومنین کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔(المهدية في الاسلام صفحہ 201 مطبوعہ 1953 ء مصر تالیف سعد حمد حسن) عليه " موسوعۃ اصطلاحات العلوم الاسلامیہ میں اسلامی اصطلاحات میں اُم المومنین کا لفظ موجود ہی نہیں۔ہم اپنے جن مخصوص عقائد کی وجہ سے ساری ملامتوں کا ہدف ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہم ایک شخص کو امام مہدی تسلیم کرتے ہیں اور انہیں مخصوص معنوں میں نبی بھی مانتے 86