امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 84
وو اوجز المسالک میں امام مالک کو امیر المومنین فی الحدیث کہا گیا۔(مقدمة اوجز المسالک صفحه 14) ”الحیات بعد الممات میں مولانا نذیر حسین دہلوی کو۔(الحیات بعد الممات سوانح عمری حضرت علامه مولوی نذیر حسین المعروف میاں صاحب صفحہ544) بال جبریل میں علامہ اقبال نے نادر شاہ کو امیر المومنین کہا۔صحابی بال جبریل از علامه اقبال صفحه 37 طبع هفتم 1970ء) اصطلاحات کی بحث میں صحابی کے لفظ کی بحث میں لغات اقرب الموارد اور مفردات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لفظ اضافت کے ساتھ قرآن کریم میں بے شمار جگہ پر آیا ہے۔ہمارا یہ کہنا ہے کہ اگر یہ مطلقاً استعمال ہو تو صحابی کے لفظ سے صرف صحابہ رسول کریم مراد ہوں گے لیکن جہاں اضافت کے ساتھ ہو یا قرینہ موجود ہو تو یہ لفظ آنحضرت کے اصحاب کے علاوہ اور جگہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔حمد چنانچہ رسالہ چودہ ستارے میں امام جعفر صادق کے صحابی کا ذکر ہے۔(چودہ ستارے مولفه مولوی سید نجم الحسن صاحب کراروی صفحه 256 سن ۱ اشاعت 1973ء) متذکرۃ الاولیاء میں ابن سیرین کے ایک صحابی۔(تذكرة الاولياء اردو صفحه88 در ذکر امام ابوحنيفة) تذکرہ کتاب عدل میں محمد صدیق کی مخلص صحابیہ، گلو کے کی ایک مخلص صحابیہ (کتاب عدل صفحه 225,197 از خلیفه محمد سعيد دار الضيف والنشر جامع عاليه صديقه آلو مهار شریف ضلع سیالکوٹ) خزانہ تیراہ شریف میں صحابی کے لفظ کا استعمال۔(برکات علی پور المعروف خزانه تیراه شریف صفحه 130 زیر اهتمام یاران طریقت راولپنڈی) اذ کا را برار“ میں سلسلہ مداریہ طیفوریہ کے بزرگوں کے لئے اصحاب کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔84