امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 83
خواجہ محمد سلیمان رضی اللہ عنہ ، خواجہ محمد عاقل رضی اللہ عنہ، جمال اللہ ملتانی رضی اللہ عنہ فخر الدین دہلوی رضی اللہ عنہ ، خواجہ تاج محمود رضی اللہ عنہ، شیخ نورمحمد رضی اللہ عنہ، ابوالقاسم گولگانی رضی اللہ عنہ ، خواجہ خدا بخش رضی اللہ عنہ ، خواجہ فخر الدین رضی اللہ عنہ، مولانا فخر جہاں رضی اللہ عنہ، شیخ عبد الحق رو دلوی رضی اللہ عنہ، خواجہ جمال الدین پانی پتی رضی اللہ عنہ۔یہ سب بزرگان تابعین بھی نہیں ، اہل بیت بھی نہیں مگر رضی اللہ عنہ ان کے حق میں استعمال ہوا ہے۔(مقابيس المجالس ملفوظات حضرت خواجه غلام فرید جمع و ترتیب مولانا ركن الدين صفحه 413 دو (412,271,270, 263,262, 249, 248 نظم الدرر میں پیر صاحب کو ٹھ شریف کو آنحضرت اور رضی اللہ عنہ کہا گیا۔(نظم الدرر سلک السير في نظم الدرر مؤلفة المعتلم بالله ملا صنعى الله صفحه335,18 مطبع فاروقی دهلی) ” مناقب الحبو بین میں شیخ اکبر محی الدین ابن عربی ،خواجہ سلیمان ،خواجہ نورمحمد، خواجہ نصیر الدین چراغ سب کو رضی اللہ عنہ لکھا گیا۔(مناقب المحبوبین صفحه4) پاکستان میں مسلمانوں کی تعداد 819 کروڑ ہے لیکن مختلف فرقوں کے نزدیک مختلف لوگ مومن ہیں۔یہ ساری آبادی ایک ہی قسم کے مومنین پر مشتمل نہیں ہے بلکہ مومن ٹولیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔جو میرے نزدیک مومن ہیں میں ان کے امیر کو امیر المومنین کہتا ہوں۔میں کسی دوسرے کو نہیں کہتا کہ وہ بھی کہے۔امیر المومنین کے لفظ کا اطلاق صرف خلفائے راشدین پر نہیں بلکہ اور لوگوں پر بھی کیا گیا ہے۔قادیانی مذہب مصنفہ الیاس برنی میں نظام حیدر آباد کے لئے یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔وو (قادیانی مذهب کا علمی محاسبه مصنفه الیاس برنی صفحه 1 چوتھا ایڈیشن) 83