امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 60 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 60

سلسلہ میں آیات قرآنی انعام 106 ، بنی اسرائیل 8941، کہف 55 قابل ذکر ہیں۔وَكَذلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (سورة الانعام: 106) ترجمہ : ” اور ہم اسی طرح اپنی آیتیں پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تا کہ کا فریہ نہ کہیں کہ تم ( یہ باتیں اہل کتاب سے ) سیکھے ہوئے ہو اور تا کہ سمجھنے والے لوگوں کے لئے تشریح کر دیں۔وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوْا وَمَا يَزِيْدُهُمْ إِلَّا نُفُوْرًا - (بنی اسرائیل:42) ترجمہ: ” اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تا کہ لوگ نصیحت پکڑیں مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں۔وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَإِنِّي أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُوْرًا - (بنى اسرائيل:90) ترجمہ : ” اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کر دی ہیں مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا“۔وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا (الكهف:55) ترجمہ: ”اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھنے ) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے“۔علاوہ ازیں قرآن فہمی کا ایک دوسرا اصول یہ ہے کہ جن آیات قرآنی کی شان نزول معلوم ہوسکتی ہو ان کا مطالعہ بھی کیا جائے۔کیونکہ آیات کا شانِ نزول ان کے مفہوم کو سمجھنے میں بسا اوقات ممد و معاون ہوتا ہے کہ ان کا مضمون شانِ نزول تک محدود یا مخصوص نہیں ہوتا اور جو حکم آیات میں نازل ہو جائے اس میں عموم بھی ہوتا ہے اور قیامت تک کے لئے اصولی 60