امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 33
چیف جسٹس وہاں اُمت واحدہ کا لفظ استعمال ہوا ہے وہاں پر سب کے لئے یہ لفظ Nation کے لئے استعمال ہوا ہے۔قاضی مجیب الرحمن: جی نہیں نہیں استعمال ہوا۔قاضی مجیب الرحمن : نے غلام رسول مہر کے ترجمہ کے حوالے سے بحث کی۔جب وہ ترجمہ پڑھ رہے تھے تو جسٹس قاسمی نے ان کی مدد کرتے ہوئے کہا کہ آگے چلیں آگے آپ کا موقف زیادہ واضح ہو جائے گا۔جسٹس قاسمی نے کہا کہ مُنْهُمْ کا لفظ نہیں مَعَهُمْ کا لفظ ہے۔چیف جسٹس : اس طرح کے معانی کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حقیقی مفہوم وہی بنتا ہے جو تر جمہ کیا گیا ہے۔قاضی مجیب الرحمن : میں وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ یہ مطلب نہیں ہے۔چیف جسٹس یعنی اگر آپ ان کو شہری بھی قرار نہیں دینا چاہتے تو 21 That is going too far۔۔قاضی مجیب الرحمن : شہری تو ہیں۔چیف جسٹس اس میں سیاسی وحدت کی طرف اشارہ ہے۔امت واحدہ کا جو تصور ہے وہ مسلمانوں کے لئے علیحدہ بات ہے لیکن جب وہ سیاسی طور پر غیر مسلموں سے مل جائیں گے تو ایک اُمت بن جائیں گے۔قاضی مجیب الرحمن: جی نہیں یہ مطلب نہیں۔یہ مکالمہ چلتا رہا اور چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ذہن پر اکراہ اور قتل والی بات چھائی ہوئی ہے۔آخر چیف جسٹس نے کہا کہ اس موضوع کو چھوڑ ہیں۔اس بارہ میں میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں۔قاضی مجیب الرحمن نے کہا کہ اہل ذمہ مسلمانوں کو تعظیم دیں گے۔ان کی مجلسوں میں ان کے لئے اٹھیں گے۔جوتی ، پگڑی ، لباس میں مسلمانوں کے ساتھ کوئی مشابہت 33